data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) اور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی جانب سے حیدرآباد میں قائم عبدالماجد بھرگڑی انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج انجینئرنگ کا مطالعاتی دورہ کیاگیا۔ جہاں انسٹی ٹیوٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر امر فیاض برڑو نے انسٹی ٹیوٹ میں سندھی زبان کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں منتقل کئے جانے سے متعلق بریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ سندھی زبان کی بقاء اور اس کی ترویج کیلئے ضروری ہے کہ سندھی زبان کا تاریخی اسلوب آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں منتقل کیا جائے۔ اس موقع پر پی ایف یو جے (ورکرز) کے سینئر نائب صدر ناصر شیخ، ایف ایس سی ممبر اور اے پی پی نیوز ایجنسی کے بیوروچیف عمران پاٹولی، ایچ یو جے (ورکرز) کے خازن اور سندھ اخبار کے نیوز ایڈیٹر آفتاب رند، صحافی عدیل عباسی، کیمرہ مین راشد عباسی، عادل خان، نعمت کھیڑو اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ امر فیاض برڑو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھی بولی کے مواد کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کیلئے بھٹائی پیڈیا اور شاہ کے رسالے اور اقتباسات مین پروجیکٹ ہیں، بھٹائی پیڈیا پروجیکٹ میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سینکڑوں سالوں میں ہونیو الے کام کو ڈیجیٹیلائز کیا جارہا ہے، انہوںنے بتایا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کے کلام اور تحریری مواد کو 130 زبانوں میں ترجمعہ کیا جارہا ہے اس کے علاوہ موہنجودڑو سے نکلنے والی تحریروں کو بھی ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے، ساتھ ہی اے آئی کے حوالے سے مختلف قسم کی ایپ بھی بنائی گئی ہیں جن میں وکیل ایپ، صحت اور تعلیم کی ایپ پر کام کیا جارہا ہے جس میں سندھی زبان میں عام شہری کیلئے سوالوں کے جوابات ہوںگے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے فرد سے فرد کے درمیان گفتگو ہوتی تھی اب مشینری کے ذریعے گفتگو ہورہی ہے، ہم سندھی زبان کی بقاء اور اس کے فروغ کیلئے اس زبان کو مشینری میں منتقل کررہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کیا جارہا ہے سندھی زبان

پڑھیں:

لاہور: جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی جانب سے حریت رہنما یاسین ملک پر غیر حقیقی الزامات عائد کرنے کےخلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی جانب سے حریت رہنما یاسین ملک پر غیر حقیقی الزامات عائد کرنے کےخلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے

راصب خان

متعلقہ مضامین