پارکوں پر پی ایچ اے کی ناقص کارکردگی قابل تشویش ہے
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کی ضلعی سیاسی کمیٹی کے صدرشیخ افضال شاہین،سیکرٹری مصوراقبال چیمہ نے شہر بھر کے پارکوںمیںپی ایچ اے کی ناقص کارکردگی پر شدید تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پارکوں کی بدحالی اور ناقص صورتحال ہونے کی وجہ سے شہری تفریحی سرگرمیوں سے محروم ہیں۔ٹوٹے جھولے بچوں کا منہ چڑارہے ہیں جبکہ بچے سڑکوں پر کھیلنے پر مجبور ہیں۔ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے قائم کئے گئے 200سے زائد پارکس تباہی اور بدحالی کا شکار بن چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پارکوں میں تعینات پی ایچ اے عملے کا بھی ڈیوٹیوں سے غائب رہنا معمول ہے،بہتر نگہداشت نہ ہونے اور بروقت پانی نہ ملنے کی وجہ سے پودے خراب ہو رہے ہیں۔ صوبائی حکومت کی طرف سے متعدد بار فنڈز کے اجرا کے باوجود بھی پارکوں کی صورتحال بہتر نہ بنایا جانا انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ایچ اے کے زیر انتظام چلنے والے 350 سے زائد پارکوں میں سے 200 سے زائد پارک ایسے ہیں جہاں نہ تو واک کرنے کیلئے ٹریک موجود ہیں اور نہ ہی پارک میں گھاس اور پودے بہتر حالت میں موجود ہیں۔ پی ایچ اے حکام کی جانب سے تباہ شدہ اور خستہ حال پارکوں کی تعمیرومرمت کیلئے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ نہ پہنایا گیا۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیاہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ایچ اے
پڑھیں:
پنجاب میں معرکہ حق میوزیم، پارک اور یادگار کی نقاب کشائی
ایکسپو سینٹر لاہور میں معرکہ حق میوزیم، یادگار اور پارک پراجیکٹ کے بارے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے معرکہ حق میوزیم، یادگار اور پارک پراجیکٹ کی باضابطہ نقاب کشائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا منفرد اور اختراعی اقدام، پنجاب میں معرکہ حق کی پہلی یاد گار، پارک اور میوزیم بنے گا۔ ایکسپو سینٹر میں معرکہ حق میوزیم، یادگار اور پارک پراجیکٹ کے بارے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے معرکہ حق میوزیم، یادگار اور پارک پراجیکٹ کی باضابطہ نقاب کشائی کی۔
ویٹرن میوزیشن کے آرکسٹرا نے پُراثر دھنوں پر ملی نغمے پیش کئے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ویٹرن میوزیشنز کے درمیان بیٹھ کر ملی نغمے سنے اور تالیاں بجا کر داد دی۔ تقریب میں یوم آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے ملی نغمے پیش کئے گئے، شالا وسدا رہ وے پنجاب. پاکستان، ساحر علی بگا کی آواز میں پراثر نغمے نے سحر طاری کر دیا۔
اس موقع پر معرکہ حق کے بارے میں خصوصی نغماتی فلم پیش کی گئی، یادگار معرکہ حق، میوزیم اور پارک کے بارے معلوماتی دستاویز پیش کی گئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وزراء اور دیگر شرکا سے نشستوں پر جا کر ملاقات کی، تقریب میں دوست ممالک کے سفارتکار، صوبائی وزرا، عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔