برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون سربراہ بننے والی بلیز میٹریولی کو اپنے دادا کونسٹین ٹین ڈیبروسکی سے لاتعلقی اختیار کرنے کی باضابطہ ہدایت دی گئی ہے۔

بلیز میٹریولی کے دادا دوسری جنگِ عظیم کے دوران سوویت یونین سے فرار ہو کر نازی جرمنی کے لیے جاسوسی کرتے رہے۔ وہ مبینہ طور پر یوکرین کے علاقے چیرنیگیو میں نازی ایجنٹ کے طور پر سرگرم تھے اور انہیں "ایجنٹ 30" یا "قصائی" کے لقب سے جانا جاتا تھا۔

رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈیبروسکی نے خود خطوط میں یہ اعتراف کیا کہ انہوں نے ہولوکاسٹ میں یہودیوں کے قتل میں براہِ راست حصہ لیا۔ سوویت قیادت نے انہیں عوامی دشمن قرار دیتے ہوئے ان کے سر کی قیمت 50 ہزار روبل مقرر کی تھی۔

برطانوی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلیز میٹریولی نہ تو کبھی اپنے دادا سے ملیں اور نہ ہی ان کے بارے میں ذاتی معلومات رکھتی تھیں۔

واضح رہے کہ 47 سالہ بلیز، ایم آئی سکس کی 18ویں سربراہ ہوں گی اور انہیں خفیہ ادارے میں روایتی طور پر 'سی' کے لقب سے پکارا جائے گا۔ وہ برطانوی وزیر خارجہ کو براہ راست رپورٹ کریں گی۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جاپان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون وزیراعظم بننے جا رہی ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹوکیو: جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے اقتصادی سلامتی کی سابق وزیر سانائے تکائچی کو اپنا نیا سربراہ منتخب کرلیا ہے، جس کے بعد ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق جاپان میں وزارتِ عظمیٰ کے انتخاب کے لیے پارلیمانی ووٹنگ وسط اکتوبر میں ہوگی۔ چونکہ ایوانِ زیریں میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کو سب سے زیادہ نشستیں حاصل ہیں، اس لیے سانائے تکائچی کا وزیراعظم بننا تقریباً یقینی قرار دیا جارہا ہے۔

سانائے تکائچی نے پارٹی کے اندر ہونے والے رن آف الیکشن میں زراعت کے وزیر شینجیرو کوئزومی کو شکست دی، جو سابق وزیراعظم جونیچیرو کوئزومی کے صاحبزادے ہیں اور نوجوان ووٹرز میں خاصے مقبول سمجھے جاتے ہیں۔

جاپان ایک ایسا ملک ہے جو عالمی درجہ بندی میں صنفی مساوات کے حوالے سے کافی نیچے شمار ہوتا ہے۔ اس پس منظر میں سانائے تکائچی کا وزیراعظم کے عہدے تک پہنچنا ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا جارہا ہے، جو جاپان کی سیاست میں خواتین کے کردار کے حوالے سے ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ تکائچی چونکہ پارٹی کے قدامت پسند دھڑے سے تعلق رکھتی ہیں، اس لیے ان کی بعض سخت گیر پالیسیوں پر نہ صرف پارلیمنٹ بلکہ عوامی حلقوں میں بھی بحث چھڑنے کا امکان ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق ان کا اقتدار جاپان کی داخلی اور خارجہ پالیسیوں پر اہم اثرات ڈال سکتا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • جاپان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون وزیراعظم بننے جا رہی ہیں
  • 25 اکتوبر کو پہلی پرواز، PIA کا برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان
  • برطانیہ میں پہلی بار خاتون چرچ آف انگلینڈ کی آرچ بشپ منتخب
  • بھارت اور چین 5 سال بعد براہِ راست پروازیں بحال کرنےکےلیےتیار،بکنگ کا آغاز ہوگیا
  • چرچ آف انگلینڈ کی تاریخ میں پہلی خاتون آرچ بشپ آف کینٹربری مقرر
  • سارہ مللی برطانیہ کی پہلی خاتون آرچ بشپ آف کینٹربری مقرر
  • برطانوی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کے آرچ بشپ آف کینٹربری بننے کا امکان
  • رجب بٹ پر ’ہم جنس پرستی‘ کا الزام، ویڈیو ثبوت پیش کرنے کی دھمکی
  • آئی فون خریدنے کیلئے اپنا گردہ بیچنے والا شخص تاحیات بڑی مشکل میں پھنس گیا
  • چین اور بھارت نے 5 سال بعد براہ راست تجارتی پروازیں بحال کرنے پر اتفاق کرلیا