جاپان نے موسمیاتی نگرانی کے لیے تیسرا سیٹلائٹ روانہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان نے تینریا سلسلے کا تیسرا ماحولیاتی نگراں سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا۔ سیٹلائٹ کو لے جانے والا ایچ 2اے راکٹ جاپان کا جانا پہچانا راکٹ نظام ہے اور یہ اس کی پچاسویں آخری پرواز تھی۔ اس کے بعد اسے نئے ایچ 3راکٹ سے تبدیل کر دیا جائے گا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق راکٹ کے ساتھ ایک مخصوص سیٹلائٹ منسلک ہے جو گرین ہاؤس گیسز اور واٹر سائیکل کو نگرانی میں رکھے گا۔ سیٹلائٹ اہم گیسوں کی نگرانی کرے گا اور سمندر کی سطح کے درجہ حرارت، بارش، اور تباہی سے پہلے الارم کیلئے ڈیٹا فراہم کرے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستا ن کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ژوب: بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔
میڈیا ذارئع مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 40 کلو میٹر دور اور گہرائی 20 کلو میٹر تھی۔تاہم، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔