کندھکوٹ،مسلح افراد نے بیوی بچوں کے سامنے شوہر کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) ایک طرف بدامنی تو دوسری جانب قبائلی جھکڑوں نے کشمور کے لوگوں کا جینا اجیرن کر دیا ہے۔ گزشتہ روز کشمور تھانہ کی حدود 45 آر ڈی لنک روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو بیوی بچوں کے سامنے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقتول کی شناخت 45 سالہ حسین بخش مزاری کے نام سے ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کیلئے تعلقہ اسپتال کشمور منتقل کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ مقتول کے ورثا کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں کھڑد مزاری برادری نے ناحق ہمارے جوان کو قتل کر دیا۔ علاقے میں افواہیں گردش کر رہیں تھیں کہ فریقین میں چوری کے معاملے پر کشیدگی برقرار تھی۔ کھڑد برادری کا ایک شخص چوری کے معاملے پر قتل ہوچکا تھا جس کے بدلے میں حسین بخش مزاری کو قتل کیا گیا۔ دوسری جانب رابطہ کرنے پر ہیڈ محرر کشمور تھانہ جام مرید کا کہنا تھا کہ ورثا کفن دفن سے فارغ ہو کر جب واپس آئیں گے تو مقدمہ درج کیا جائے گا اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی اور فریقین پڑوسی ہونے کی وجہ سے مورچہ بند ہوگئے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شوہر قتل کیس ‘خاتون سمیت تین ملزمان جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل میں ملوث خاتون سمیت تین گرفتار ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس نے مقتول کے قتل کے مقدمے میں گرفتار تینوں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا، جہاں تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مقدمے کی مزید تفتیش، واقعے کے محرکات اور شواہد کی برآمدگی کے لیے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر تفتیش کی پیشرفت رپورٹ طلب کی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ شاہ لطیف میں درج ہے۔