صوبے کا نام ’مریم آباد‘ رکھ لیں، پنجاب کی وزیراعلیٰ سے یہ مطالبہ کیوں کیا جارہا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے لاہور کے معروف جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرتے ہوئے اسے ’مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز‘ رکھنے کا اعلان کر دیا جس کی باقاعدہ منظوری کابینہ سے حاصل کر لی گئی ہے۔
پنجاب حکومت کے اس اقدام کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صحافی عمر چیمہ نے کہا کہ پنجاب کے بہت سے نئے اور پرانے ادارے ایسے ہیں جن کے نام بیٹی یا باپ کے نام کے بغیر مکمل نہیں ہوتے۔ انہوں نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس سے دل نہ بھرا تو بیٹی اور باپ دونوں کی تصاویر کے ساتھ کارڈ جاری ہوئے۔ عمر چیمہ نے کہا کہ خود پسندی کی انتہا ہے اوراس خواہش کی تکمیل عوامی پیسے سے ہو رہی ہے، انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی کہ صوبے کا نام ’مریم آباد‘ رکھ دیا جائے۔
پنجاب کے بہت سے نئے اور پرانے ادارے ایسے ہیں جن کے نام بیٹی یا باپ کے نام کے بغیر مکمل نہیں ہوتے اس سے دل نہ بھرا پھر کارڈ جاری ہوئے بیٹی اور باپ دونوں کی تصاویر کیساتھ، خود پسندی کی انتہا ہے اوراس خواہش کی تکمیل عوامی پیسے سے، وزیر اعلی سے اپیل:صوبے کا نام مریم آباد رکھ دیا جائے pic.
— Umar Cheema (@UmarCheema1) June 30, 2025
ملیحہ ہاشمی لکھتی ہیں کہ یہ کس قسم کا فیصلہ ہے، انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نام تبدیل کر کے شریفستان نہ رکھ دیں۔
محسن نقوی صاحب کے چینل City 42 کی خبر کے مطابق جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام بدل کر مریم نواز کے نام پر رکھ دیا گیا۔
یہ کس قسم کا فیصلہ ہے؟ پاکستان کا نام تبدیل کر کے شریفستان نہ رکھ دیں اب۔ pic.twitter.com/7AhaDuTQrF
— Maleeha Hashmey (@MaleehaHashmey) June 30, 2025
شاکر محمود اعوان نے لکھا کہ قائد اعظم کے نام جناح انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے نام بدل کر مریم نواز انسٹیٹیویٹ آف کارڈیالوجی رکھ دیا گیا۔ ۔یہ خبر گزشتہ سال 30 مئی کی تھی اور جب نوٹیفکیشن سامنے آیا تھا تو عظمیٰ بخاری نے اسے فیک قراردیا تھا۔
قائد اعظم کے نام جناح انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے نام بدل کر مریم نواز انسٹیٹیویٹ آف کارڈیالوجی رکھ دیا گیا۔۔یہ خبر گزشتہ سال 30 مئی کی تھی جب نوٹیفکیشن سامنے آیا تھا، سوشل میڈیا پر خوب تنقید ہوئی تو وزیر صاحبہ نے اسے فیکقراردیا تھا pic.twitter.com/63obdfoevn
— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) June 30, 2025
یوسف نذر لکھتے ہیں کہ یہ فیصلہ خود پسندی کی انتہا ہے۔
خود پسندی کی انتہا https://t.co/g3aEEhpYCK
— Yousuf Nazar (@YousufNazar) June 30, 2025
کامران یوسف نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اتنی خود پسندی۔ پتہ نہیں ان میں اتنی عقل نہیں یا یہ عوام کو بیوقوف سمجھتے ہیں۔
اتنی خود پسندی۔ پتہ نہیں ان میں اتنی عقل نہیں یا یہ عوام کو بیوقوف سمجھتے ہیں pic.twitter.com/fq1By6pnEm
— Kamran Yousaf (@Kamran_Yousaf) June 30, 2025
Post Views: 2
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خود پسندی کی انتہا آف کارڈیالوجی مریم نواز رکھ دیا کہا کہ کے نام کا نام
پڑھیں:
ٹی ایل پی کیخلاف دیگر صوبوں میں بھی پنجاب جیسی کارروائی کیلئے وفاق سے درخواست کا فیصلہ، کسی شہر میں وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائیگی: مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ برازیل سے واپسی پر امن و امان کے لیے مزید ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ دہشت گرد، انتہا پسند اور نفرت کے نیٹ ورک پنجاب میں بے بس دکھائی دیئے۔ پنجاب حکومت نے انتہا پسندوں اور دہشتگردی کے نیٹ ورک کے مالیاتی اور جنگی انفراسٹرکچر کو اکھاڑ پھینکا ہے۔ ٹی ایل پی کے ٹھکانوں سے جدید ترین اسلحہ، ہزاروں گولیاں، بلٹ پروف جیکٹس اور جنگی ساز و سامان برآمد ہوئے۔ پنجاب حکومت نے احتجاج کے نام پر نفرت فتنہ پھیلانے والی فنڈنگ روک دی۔ کالعدم انتہا پسند جماعت کے عہدے داروں کے 23 ارب 40 کروڑ کے اثاثے منجمد کردیئے۔92 بینک اکاؤنٹس اور جاز کیش سمیت تمام ڈیجیٹل اکاؤنٹس جام کردیئے ہیں۔ کالعدم انتہا پسند جماعت کے 9 فنانسرز کیخلاف بھی مقدمات درج ہوگئے ہیں۔ مریم نواز کی زیرِ صدارت امن و امان پر غیرمعمولی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کا باقی صوبوں میں بھی کالعدم انتہا پسند جماعت کے خلاف پنجاب جیسی یکساں کارروائی کیلئے وفاقی حکومت سے درخواست کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلی نے کومبنگ آپریشن مستقل جاری رکھنے کا حکم دیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا پنجاب میں مساجد اور آئمہ کرام کے لیے 61 ہزار سے زائد فارم تقسیم کیے گئے۔ پنجاب میں 50 ہزار سے زائد آئمہ کرام نے خود اپنی رجسٹریشن کر کے امن اور قانون کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کیا ہے۔ پنجاب میں آئمہ کرام کی 82 فیصد رجسٹریشن مکمل ہوگئی ہیں، اس پر وزیر اعلیٰ نے اطمینان کا اظہارکیا۔ پنجاب میں امن کی مضبوطی کے لیے پانچ بڑے وفاق المدارس نے مساجد/ آئمہ کرام کی رجسٹریشن پر اتفاق رائے کیا ہے۔ مریم نواز نے آئمہ کرام کو پریشان نہ کرنے اور احترام کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ آئمہ کرام نماز پڑھاتے ہیں، نہیں چاہتے کہ وہ چندے کیلئے ہاتھ پھیلائیں۔ پنجاب کے کسی شہر میں وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔ پنجاب حکومت نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو صوبہ بھر میں وال چاکنگ پر مکمل پابندی کے مستقل نفاذ کے لئے موثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب حکومت نے عوام کی جانب سے انتہاپسندی اور فتنہ انگیزی کو یکسر مسترد کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس میں پنجاب میں اسلحہ کے حوالے سے ایس او پیز واضح کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلی نے اسلام آباد حملے کے پیش نظر سرویلنس مزید بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ ڈسٹرکٹ میں ڈرون سرویلنس کی بھی ہدایت ‘ ہراسانی کے واقعات کی ڈرون سرویلنس کرنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ مریم نواز نے بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ بچے میری ریڈ لائن ہیں، سب مجھے پیارے ہیں، سب کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ بچوں کے خلاف جرائم ملوث لوگ لوگ سماج کے ناسور ہیں اور پنجاب سے جڑ سے اکھاڑ پھینکے جائیں گے۔ پنجاب میں بچوں کو تحفظ دینے کے لئے پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے۔ پنجاب کا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی ہزاروں بچھڑے ہوئے بچوں اور بزروگوں کو ان کی فیملیز سے ملا چکا ہے۔ پنجاب میں کسی بچے کے لاپتہ ہونے کی صورت میں ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی کے ذریعے فوری رابطہ کیا جاسکتا ہے۔