مستونگ میں حالات کشیدہ، مسلح افراد کا سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی 2025ء ) صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں حالات کشیدہ ہوچکے ہین جہاں مسلح افراد نے سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں دو شدت پسندوں سمیت 3 افراد مارے گئے۔ بی بی سی اردو کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل کے دفتر اور بینکوں پر حملہ کیا، پولیس نے بتایا کہ ان حملوں میں اب تک کم از کم ایک بچہ جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوئے، مسلح حملہ آوروں نے پہلے مستونگ شہر میں تحصیل آفس پر حملہ کیا، اس حملے کے بعد پولیس اہلکار پہنچے اور حملہ آوروں کے ساتھ مقابلہ ہوا، اس مقابلے کے بعد حملہ آور تحصیل آفس سے نکل کر ایک بینک میں داخل ہوئے جہاں پولیس اہلکاروں کے پہنچنے کے بعد انہوں نے راکٹ فائر کیے۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ ایف سی کی نفری بھی شہر میں پہنچ گئی ہے اور سکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کا مسلح افراد کے ساتھ مقابلہ جاری ہے، اس وقت جانی اور مالی نقصانات کا اندازہ لگانا مشکل ہے تاہم اب تک ایک بچے کی ہلاکت کے علاوہ پانچ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مستونگ کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مسلح افراد کے حملے کے بعد شہر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہر کے مرکزی علاقے خالی ہوگئے ہیں، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ ضلع مستونگ میں سرکاری عمارت اور بینکوں پر حملہ آور ہونے والے مسلح افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں کم از کم دو شدت پسند ہلاک کر دیئے گئے، تین شدت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں، شدت پسندوں کے اس حملے میں ایک 16 سالہ بچہ ہلاک جبکہ سات افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور واقعے کے فوراً بعد ایف سی، سی ٹی ڈی اور لیویز اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کرلیا جس کی وجہ سے دہشتگرد پسپا ہوئے، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا جس کے نتیجے میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا اور دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین زخمی ہوئے، علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے، سکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کے سہولت کاروں کی تلاش بھی شروع کر دی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اور بینکوں پر حملہ مستونگ میں مسلح افراد افراد کے جاری ہے کے بعد
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف کل سے ملائیشیا کے سرکاری دورے پر روانہ ہونگے
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف 5 سے 7 اکتوبر تک ملائیشیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم کی خصوصی دعوت پرکیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ، وفاقی وزراء اوراعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے۔ دورے کے دوران دونوں وزرائے اعظم کے درمیان دوطرفہ مذاکرات ہوں گے، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، حلال انڈسٹری، تعلیم، توانائی اور ڈیجیٹل معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی اورعالمی امورپربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اورانورابراہیم مشترکہ طورپرمعاہدوں اورایم او یوزپردستخط کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے سے پاکستان اورملائیشیا کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو نئی جہتیں دینے میں مدد ملے گی۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو فروغ ملے گا اور عوامی روابط مزید مستحکم ہوں گے۔
شاہدرہ : شوہر کا بیوی پر چھریوں سے حملہ، گلا کاٹنے کی کوشش