لکی مروت: ڈیوٹی پر جاتے ہوئے دو ٹریفک پولیس اہلکار قتل
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
عبدالقیوم وزیر: لکی مروت میں واقعہ لونگ خیل سڑک پر گل باز دھقان کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اہلکار اسرائیل اور ثناء اللہ کو موقع پر ہی شہید کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لونگ خیل روڈ، گل باز دھقان کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار اسرائیل اور ثناء اللہ دونوں اہلکار موٹرسائیکل پر ڈیوٹی کیلئے تاجہ زئی اڈہ جا رہے تھے جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ مسلح حملہ آور ان کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے
پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔
انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی
یاد رہے کہ لکی مروت میں حالیہ مہینوں کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے جس پر عوامی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہداء کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی لکی مروت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لکی مروت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئےفائرنگ میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔(جاری ہے)
منگل کو یہاں سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔