حکومت فی الفور پیٹرول کی قیمت میں 70 روپے فی لیٹر کمی کرے، شہباز شریف کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے جس پر عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ایسے میں وزیراعظم شہباز شریف کی ایک پرانی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت کو پیٹرول میں 70 روپے فی لیٹر کمی کرنی چاہیے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس سے افراط زر میں کمی ہو گی اور عام آدمی کو ریلیف ملے گا، انہوں نے کہا کہ اس سے حکومت کو کوئی نقصان نہیں ہو گا کیونکہ تیل کی قیمتیں عالمی منڈیوں میں تاریخ کی کم ترین سطح پر ہیں اس لیے 70 روپے فی لیٹر کم کرنے سے حکومت کو نقصان نہیں ہو گا۔
حکومت کو پٹرول کی قیمت میں 70 روپے فی لیٹر فی الفور کمی کرنی چاہیے، شہباز شریف pic.
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) July 1, 2025
ان کی یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ عمران خان کی حکومت میں یہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر احتجاج کرتے نظرا ٓتے تھے اور خود عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کے باوجود بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ شہباز شریف یہ بیان اس وقت دیتے تھے جب پیٹرول کی قیمت 150 روپے تھی۔
حکومت کو پٹرول کی قیمت میں 70 روپے فی لیٹر فی الفور کمی کرنی چاہیے، شہباز شریف
یہ منافق لیلا تب بیان دیتا تھا جب پٹرول 150 تھا@Teamipians#باہر_نکالو_خان_ہمارا pic.twitter.com/Zu63rFDnG0
— AhMeDGujJaRⁱᴾⁱᵃⁿ (@Ahmedgujjar804) July 1, 2025
وسیم نامی صارف نے لکھا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں 120 روپے کے پیٹرول کو 50 روپے پر لانے کا کہہ رہے تھے اور اب اپنی حکومت ہے تو 300 کا پیٹرول کر کے 100 روپے کے مختلف قسم کے ٹیکس لگا رکھے ہیں۔
اتنا ڈھونگی ہے 120 روپے کے پیٹرول کو 50 روپے پر لانے کا کہہ رہا تھا اور اب اپنی گورمنٹ ہے تو 300 کا پیٹرول کر کے 100 روپے کے مختلف قسم کے ٹیکس لگا رکھے ہیں https://t.co/jxCuvx4ivR
— Waseem (@waseemmehmood24) July 1, 2025
ظہور کیانہ نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کو کہتے ہیں کہ لو آج اپنے دام میں صیاد آ گیا، انہوں نے شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول سستا کریں۔
اسکو کہتے ہیں کہ
لو آج اپنے دام میں صیاد آ گیا
پیٹرول سستا کرو
— zahoor kayani (@ZahoorKayani) July 1, 2025
ایک ایکس صارف نے کہا کہ جب میاں صاحب اپوزیشن میں تھے تب بہت ہی زیادہ بھڑکیں مارا کرتے تھے اب اپنی حکومت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 70 روپے تک کمی کیوں نہیں کرتے؟
جب میاں صاحب اپوزیشن میں تھے تب بہت ہی زیادہ بھڑکیں مارا کرتے تھے سب کیوں نہیں کرتا 70 روپے https://t.co/ZItdng0qSx
— Wazir naveed (@Wazirnaveed2) July 1, 2025
واضح رہے کہ شہباز شریف کی یہ ویڈیو 2 اپریل 2020 کی ہے جب تحریک انصاف حکومت میں تھی اور ن لیگ اور دوسری اپوزیشن جماعتیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج کرتی نظر آتی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرول کی قیمت میں اضافہ پیٹرول کی قیمتیں خام مال شہباز شریف عالمی منڈی میں تیلذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیٹرول کی قیمت میں اضافہ پیٹرول کی قیمتیں خام مال شہباز شریف عالمی منڈی میں تیل پیٹرولیم مصنوعات کی میں 70 روپے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت کی قیمتوں میں کی قیمت میں شہباز شریف حکومت میں حکومت کو روپے کے کہا کہ
پڑھیں:
آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان
فائل فوٹوحکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے ہوگئی۔
جارہ کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں 2 روپے 50 پیسے کاربن لیوی عائد کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی کم کرکے 75 روپے 52 پیسے فی لیٹر کردی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی ہے۔