شاہد سپرا: وفاقی حکومت نے اے ایم آئی انفراسٹرکچر منصوبہ پر ٹھیکیداری نظام رائج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تمام کمپنیوں میں اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا عمل پرائیویٹ سیکٹر کے سپرد کر دیا جائیگا،اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے لئے پرائیویٹ کمپنیاں سرمایہ کاری کریں گی،بجلی چوری کی کمی سے ملنے والے نفع میں پرائیویٹ کمپنیوں کو ادائیگیاں ہوں گی۔

لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کرنے کی ہدایت کر دی گئی،تقسیم کار کمپنیوں کو اے ایم آئی میٹرز لگانے کیلئے ٹینڈرز کرنے کی اجازت دیدی گئی،اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا پلان پلاننگ پاور اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کو بھجوایا جائے گا۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور

پی پی ایم سی کمپنیوں کا مجوزہ پلان وزارت پاور ڈویژن کو ارسال کرے گی،وزارت پاور ڈویژن سے منظوری ملنے پر مجوزہ پلان پر عملی کام شروع کر دیا جائیگا،اے ایم آئی میٹرز نصب ہونے سے بجلی چوری اور اووربلنگ کا خاتمہ ہو سکے گا۔

لیسکو میں تھری فیز اور ایل ٹی سمارٹ اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب شروع کی گئی۔

 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب

پڑھیں:

حکومت کا نئی شوگر ملز کے قیام پر پابندی ختم کرنیکا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ٹیکسٹائل برآمدات متاثر ہونے کے باوجود ملک بھر میں نئی شوگر ملوں کے قیام پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس اقدام سے گنے کی کاشت میں مزید اضافے سے اربوں ڈالر مالیت کی معیاری روئی اور خوردنی تیل کی درآمدات بڑھنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی وزارت غذائی تحفظ آئندہ روز میں ایک سمری بھی وزیر اعظم کو ارسال کر دے گی جس میں نئی شوگر ملوں کے قیام پر پابندی ختم کرنے کی تجویز دی جائے گی۔ احسان الحق نے بتایا کہ حکومت کے اس مجوزہ فیصلے سے گنے کی کاشت میں اضافہ ریکارڈ سطح پر آجائے گا جبکہ کپاس کی کاشت میں مزید نمایاں کمی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غیر دوستانہ حکومتی پالیسیوں کے باعث پہلے ہی 300 سے زائد جننگ فیکٹریاں اور 150 سے زائد ٹیکسٹائل ملز غیر فعال ہو چکی ہیں جن میں بڑے بڑے ٹیکسٹائل گروپس کی ملز بھی شامل ہیں۔ ان عوامل کے باعث کپاس کی کھپت میں مزید کمی کے خطرات سامنے آرہے ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا نئی شوگر ملز کے قیام پر پابندی ختم کرنیکا فیصلہ
  • دہشت گردی اور نیشنل ایکشن پلان
  • عمران خان اپنی منصوبہ بندی پارٹی کو دے چکے،اب پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے؛ علیمہ خان
  • 25 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ تیسری بار مؤخر
  • پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کا پہلا فیصلہ‘ خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر حکم امتناع
  • وفاقی حکومت کا پری پیڈ میٹرنگ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کا پہلا فیصلہ، خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر حکم امتناع
  • وفاقی حکومت کا شوگر سیکٹر مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، پنجاب میں 27 شوگر ملز نے کرشنگ شروع کردی
  • وفاقی حکومت کا شوگرسیکٹرکو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ
  • ایم کیو ایم کے 27ویں ترمیم میں بلدیاتی ترامیم شامل نہ کرنے پر تحفظات