مریم اورنگزیب کی جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نام تبدیلی کی تردید
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے نام کی تبدیلی کی خبر کی تردید کردی۔
لاہور سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مریم نواز سے منسوب کرنے کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مالی سال 26-2025ء کے ترقیاتی پروگرام میں بھی اسپتال کی فنڈنگ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نام سے ہی رکھی ہے۔
سینئر وزیر پنجاب نے مزید کہا کہ امراض قلب اور دیگر بیماریوں کے عالمی معیار کے جدید علاج کےلیے 14 نئے اسپتال نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں قائم کیے جائیں گے، جس کی پلاننگ تکمیل کے قریب ہے۔
قبل ازیں وزیر صحت پنجاب سلمان رفیق نے کہا تھا کہ لاہور کے جناح اسپتال کے بورڈ آف گورنرز کی قرارداد پر اسپتال کا نام مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیک رکھا گیا ہے۔
بورڈ آف گورنرز نے چند ماہ پہلے یہ فیصلہ کیا تھا، جناح اسپتال سے ملحقہ کارڈیک انسٹیٹیوٹ کا نام پی آئی سی 2 تھا جبکہ کارڈیک انسٹیٹیوٹ کی دستاویزات میں نام جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جناح انسٹیٹیوٹ ا ف کارڈیالوجی
پڑھیں:
لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہیلتھ کارڈ کی بندش، مریض بےحال
لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہیلتھ کارڈ کی بندش کے بعد مریض بےحال ہوگئے، لاہور کے 3 بڑے اسپتالوں پی آئی سی، سروسز، جناح میں زیر علاج مریض پریشان ہیں۔
مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ ایک سہولت تھی اس کو بند نہ کیا جائے، ہمارے اتنے وسائل نہیں کہ ہم پیسوں سے علاج کرواسکیں، اسپتالوں میں کچھ بھی فری نہیں مل رہا ہے۔
ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی موت کیسے ہوئی؟ انکوائری مکملٹیچنگ اسپتال ساہیوال اور محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم نے انکوائری کی، انکوائری کمیٹی 2 جولائی کو اپنی رپورٹ کمشنر کو پیش کرے گی۔
ایک مریضہ کے والد نے کہا کہ میری بیٹی کا آپریشن ہے دوائیاں بہت مہنگی ہیں، اب تک میری بیٹی کے علاج پر 2 لاکھ تک لگ چکے ہیں، ملتان سے جناح اسپتال آئے، یہاں آکر پتا چلا صحت کارڈ بند ہوچکا ہے۔
ایک مریض نے کہا کہ غریب آدمی کے لیے پریشانی ہے ادویات بہت مہنگی ہے، حکومت کو دوبارہ صحت کارڈ کو بحال کرنا چاہیے۔
خیال رہے کہ لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم کردی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتال میں پہلے ہی سہولیات مفت ہیں، اس لیے ہیلتھ کارڈ سہولت ختم کی گئی۔
وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند ہونے سے فرق نہیں پڑے گا، پرائیویٹ اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پہلے کی طرح چل رہا ہے۔