سرکاری ہسپتالوں ہیلتھ کارڈ سے علاج کروانے کی سہولت ختم،شہری پریشان
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
ویب ڈیسک: لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ سے علاج کروانے کی سہولت ختم کر دی گئی جس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔
وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند کر دیا گیا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند کئے جانے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔
وزیر صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پہلے کی طرح چل رہا ہے ، سرکاری ہسپتالوں میں پہلے ہی عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم ہیں۔
انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی
انہوں نے بتایا کہ نئے بجٹ میں دواؤں کی مد میں 33 ارب روپے کی رقم مختص کی کئی ہے ، سرکاری ہسپتالوں میں دواؤں کی قلت نہیں۔
دوسری جانب شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ حکومت کا اچھا اقدام تھا اسے ختم کرنا غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ سرکاری ہسپتالوں میں
پڑھیں:
وزیرِاعظم شہباز شریف آج ملائیشیا کے 3 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم انوار ابراہیم کی دعوت پر آج 3 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ ہوں گے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے میں اپنے ملائیشین ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے جن میں علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنما تجارت، اطلاعات و مواصلات، آئی ٹی اور ٹیلی کام، حلال صنعت، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، انفرا اسٹرکچر، ڈیجیٹل معیشت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی غور کریں گے۔
دفترخارجہ کے مطابق دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان موجودہ اور نئے شعبوں میں تعاون سے متعلق معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط بھی کیے جانے کے امکانات ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے دونوں ممالک کے اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ امن، استحکام، تجارت و سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام کرتے رہیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ملائیشیا دونوں ممالک کے درمیان موجود دوستی اور تعاون کی مضبوط بنیادوں کو مزید مستحکم اور وسیع کرے گا۔