Jasarat News:
2025-08-16@02:36:58 GMT

سرکاری ملازمین پرپولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں‘زین شاہ

اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر اور کنوینر دریائے سندھ بچاؤ تحریک سید زین شاہ نے کراچی پریس کلب کے باہر سرکاری ملازمین کے پْرامن احتجاج پر پولیس گردی کو غیر آئینی، غیر انسانی اور جمہوریت دشمن عمل قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ نے ایک بار پھر اپنے ظالمانہ اور آمرانہ طرزِ حکمرانی سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اختلافِ رائے اور حق مانگنے والوں سے خائف ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزیکل شو کا انعقاد


فوٹو: اسکرین گریب 

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے جشن آزادی اور معرکہ حق تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گرینڈ میوزیکل شو کا بھی اہتمام کیا گیا، بڑی تعداد میں شہریوں نے تقریب میں شرکت کی۔

 وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  بطورِ مہمان خصوصی  شریک ہوئے، صوبائی وزراء بھی تقریب میں موجود تھے، جبکہ مختلف ممالک کے قونصل جنرل بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

جشن آزادی معرکہ حق، گورنر ہاؤس کراچی سے اونٹ ریلی نکالی گئی

گورنر ہاؤس کراچی میں جشن آزادی معرکہ حق کے سلسلے میں اونٹوں کی ریلی کا انعقاد کیا گیا اونٹوں پر پاکستانی پرچم لگایا ہوا تھا۔

سندھ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اس میوزیکل ایونٹ کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا، مرد اور خواتین کیلئے الگ الگ انکلوژر مختص کیے گئے۔

ایونٹ میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ جشن آزادی کی تقریبات میں بھی آگے ہے۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مئی میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایسا جواب دیا کہ بھارت دنیا کے سامنے گڑ گڑانے پر مجبور ہوا۔

سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہم چاہتے تو جنگ جاری رکھ کر بھارت کو مزید مزا چکھا سکتے تھے، امن پسند ہیں اس لیے دنیا کی بات مان لی اور جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے والا سندھ صوبہ ہے،سندھ صوبہ جشن آزادی کی تقریبات میں بھی آگے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خلیج تعاون کونسل کی نیتن یاہو کے گریٹر اسرائیل بیانات کی شدید مذمت
  •    ملازمین کے لئے نئی سکیم کا اجراءکردیاگیا
  • کراچی سمیت سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں کینسر کے علاج کی سہولت نہ ہونے کے برابر
  • دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پختونخوا پولیس نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا، وزیراعظم
  • پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری
  • آزادی کی قدر سمجھنی ہے تو اہلِ فلسطین اور کشمیریوں سے پوچھیں، میئر کراچی
  • کراچی کے نوجوانوں کیلئے سرکاری نوکریوں کے دروازے بند ہیں( حافظ نعیم)
  • نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزیکل شو کا انعقاد
  • کراچی کے نوجوانوں کیلیے سرکاری نوکریوں کے دروازے بند ہیں، پی پی تعصب کو فروغ دے رہی ہے، حافظ نعیم
  • کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر، عملے کی بھی قلت