زون 5اور 7کا میچ بغیر کسی ہار جیت کے ختم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینر ( کراچی ریجن ) میں زون پانچ اور زون سات کا میچ بغیر کسی ہار جیت کے ختم ہو گیا۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے میچ میں زون پانچ 59 اوورز میں 222 ر نز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ محمد حسان اقبال نے 10 چو کوں کی مدد سے 55 ، محمد علی بٹ نے 7 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 53 اور شعیب خان نے 5 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 45رنز بنا ے۔ لیفٹ آرم لیگ اسپنر فواد خان نے 56 ر نز دیکر 4 اور میڈیم پیسر معراج الدین نے 35 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون سات نے کھیل کے اختتام پر 64 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پہلی اننگز میں 244 رنز بنا کر پہلی اننگز کی بر تری کی بنیاد پر 3 پوائنٹس حاصل کرلئے۔ محمد اعجاز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 10 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 90، قادر خان نے 10 چوکوں کی مد د سے 57، غنی سبحان نے 8 چوکوں کی مد د سے 51 اور حظیفہ منیر نے 25 رنز بنائے۔ محمد دانیال نے 54 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جبکہ گزشتہ دو دن کی بارش کی وجہ سے زون ایک بمقابلہ زون تین کے سی سی اے اسٹیڈیم اور زون دو اور زون چار کے درمیان بقائی کرکٹ گراونڈ پر کھیلے جا نے والے میچز تینوں دن شروع نہ ہو سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی مدد سے
پڑھیں:
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-08-21
رائے ونڈ (آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کی اور اختتامی دعا میں بھی شامل رہے۔ ملک کی سلامتی، عالم اسلام کے استحکام اور مضبوطی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔ہر بندہ جب اپنے آپ کو درست کرے گا تو پورا معاشرہ بہتر ہو گا۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی عالمی تبلیغی جماعت کے بزرگوں سے خصوصی ملاقاتیں ہوئیں۔ اس موقع پر سردار محمد یوسف نے کہا کہ تبلیغی جماعت معاشرے میں دین کے فروغ اور اصلاح نفس کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ اہل اسلام پر مصائب اور جان لیوا آزمائشیں شکلیں بدل بدل کر آ رہی ہیں۔ موجود مشکلات سے نجات کا راستہ توحید و سنت پر عمل ہے۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ تبلیغی جماعت اسلام کا ابدی اور لاثانی پیغام پوری دنیا میں پھیلا رہی ہے۔ تزکیہ نفوس کے لیے کی جانے والی محنت کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔معاشرے کا ہر فرد اگر اپنی ذمہ داری محسوس کرے تو ماحول تبدیل ہو سکتا ہے۔ تبلیغی جماعت کا کام دین کا بنیادی کام ہے۔ تبلیغی جماعت دراصل ایمان کی تحریک ہے۔ ہم سب کو مل کر مثبت اور تعمیری ماحول کو فروغ دینا ہو گا۔ ہماری تمام جدوجہد کا مرکز اور محور ملک کی سلامتی اور بقاء ہونا چاہیے۔ دورہ میں پروفیسر سجاد قمر، قاری محبوب الرحمن، سردار سید غلام، مولانا جمیل فاروقی بھی ہمراہ تھے۔