data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت طلبہ عربیہ کا 52 یوم تاسیس 10 محرم الحرام کو سندھ بھر میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کا 52 واں یوم تاسیس 10 محرم الحرام کو سندھ بھر میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے منتظم اصغر علی سمیجو نے صوبائی باڈی کے عہدیدران سے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے یوم تاسیس کے سلسلے میں
سندھ بھر کے اضلاع کے مختلف دینی مدارس میں تاسیسی اجتماعات اور سمینارز منعقد کیے جائیں گے صوبائی ہیڈ کوارٹر میں عربیہ کا پرچم لہرایا جائے گا اس سلسلے میں سندھ بھر میں ہونے والے اجتماعات اور سیمینارز سے صوبائی جنرل سیکرٹری اسحاق احمد ،منتظم کراچی صفدر علی،منتظم حیدرآباد رضوان علی،منتظم بدین عباس علی،سکھر حافظ حبیب اللہ میرپورخاص دانش وقار ،لسبیلہ سمیع اللہ سمیت دیگر عہدیدران خطاب کریں گے۔ جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے منتظم اصغر علی سمیجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ 52 سالا جدوجہد ملکی سطح پر اہم کردار ادا کیا ہے جمعیت طلبہ عربیہ دینی مدارس میں پڑھنے والے ہر طالب علم کی پہچان بن چکی ہے 52 سال قبل لگایا گیا پودا آج ایک تناور درخت کی حیثیت اختیار کرچکا ہے لاکھوں طلبہ اس شجر سایہ دار سے وابستہ ہوچکے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جمعیت طلبہ عربیہ یوم تاسیس

پڑھیں:

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان جمعیت اتحاد العلما کراچی کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • امت مسلمہ کے حکمران امریکہ کے غلام اور یہ امت غلاموں کی غلام ہے، پروفیسر ابراہیم خان
  • مریم نواز کے بیان سے بلوچستان کے عوام کی دل آزارہ ہوئی ہے، صوبائی وزیر صادق عمرانی
  • ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا “ہفتہ یکجہتی فلسطین” منانے کا اعلان
  • کراچی: اورنگی ٹاؤن سے اغوا ہونے والی 20 سالہ لڑکی ڈیڑھ سال بعد بازیاب
  • امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان جمعیت اتحاد العلما کراچی کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
  • حیدرآباد: جمعیت علماء اسلام حیدرآباد کے تحت اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی جارہی ہے
  • داؤد یونیورسٹی انتظامیہ کا آمرانہ رویہ قبول نہیں،  اسلامی جمعیت طلبہ کا پٹیشن دائر کرنے کا اعلان
  • داﺅد یونیورسٹی: طلبہ کے ایڈمیشن منسوخی ناقابل قبول، اصل جڑ طلبہ یونین پر پابندی، پی ایس ایف
  • چین کےساتھ تعاون خلاتک پہن چکا،جنگوں کےبجائےمعاشی ترقی کاسوچنا ہوگا،صدرزرداری
  • اکتوبر کو چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جائیگا: آصفہ بھٹو