پختونخوا میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ ساتھ ہی ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت پشاور اور گردونواح میں صبح سویرے تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ اس دوران شہر میں ہوائیں چلتی رہیں، جس سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مزید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دیر بالا، دیر زیریں، سوات، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، بٹگرام، شانگلہ اور کوہستان کے علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرم اور مہمند میں بھی بعض مقامات پر موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔
اسی طرح چترال، خیبر اورکزئی، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ اور چارسدہ کے اضلاع میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کوہاٹ، ہنگو، بنوں، کرک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے مختلف مقامات پر بھی گرج چمک اور ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں کابل، سوات اور پنجکوڑہ ندیوں میں سیلاب کا خطرہ ہے جب کہ صوابی، مردان، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات اور شانگلہ کے مقامی ندی نالوں میں بھی طغیانی آ سکتی ہے۔ اسی کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں کی بندش کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
موسم کی تبدیلی کے دوران مختلف علاقوں کا درجہ حرارت بھی ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں پشاور کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں کا 42 ڈگری، چترال 39، میر کھنی چترال 41، دروش چترال 40، دیر بالا 37، دیر لوئر 34، کالام 29 اور مالم جبہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ممکنہ بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہواؤں کے ساتھ کے ساتھ بارش تیز ہواؤں میں بھی گیا ہے
پڑھیں:
کراچی سمیت ملک بھر میں کل سے بارش کی پیشگوئی
—فائل فوٹومحکمۂ موسمیات نے آئندہ دنوں میں کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں بحیرۂ عرب، خلیجِ بنگال سے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں،جن کے باعث 17 اگست سے 22 اگست کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان ہے۔
17 اگست سے مون سون ہواؤں کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے، 17 سے 22 اگست تک اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کا امکان ہے۔
کراچی میں 18 سے 23 اگست کے دوران بارش کے 1 سے 2 اچھے اسپیل آسکتے ہیں، اس دوران شہر میں معتدل شدت کی بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس دوران 17 سے 22 اگست تک لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، مردان، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، جھنگ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، کوہاٹ اور بنوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔
17 سے 22 اگست تک سندھ کے مختلف شہروں کراچی، مٹھی، تھرپارکر، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، خیر پور میں بھی بارشوں کا امکان ہے ۔
اسی دوران بلوچستان میں بارکھان، سبی، موسیٰ خیل، لسبیلہ، خضدار، ژوب، پنجگور میں بھی بارش کا امکان ہے۔