باجوڑ میں بم دھماکا : اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی سمیت 4 افراد شہید , 11 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
ویب ڈیسک : باجوڑ میں بم دھماکے کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی سمیت 4 افراد شہید اور 11 زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے صادق آباد پھاٹک میں گاڑی کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ، ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائی میں مصروف ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈی پی او وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے دیگر افراد میں تحصیلدار اور 2 سپاہی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا اسسٹنٹ کمشنر فیصل سلطان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری
دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جنوبی لبنان میں صیہونی فورسز کا فضائی جارحیت، 13 افراد شہید، متعدد زخمی
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے جس مقام کو نشانہ بنایا، وہاں حماس کے ارکان موجود تھے، جو اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی تیاری کر رہے تھے، تاہم اسرائیلی فوج نے اس دعوے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل باز نہ آیا، جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اڑادیں، آج پھر لبنان پر حملہ کردیا, جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے. لبنانی وزارت صحت نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی علاقے صیدون میں فضائی حملہ کیا، اسرائیل کی جانب سے پناہ گزینوں کے زیر استعمال اوپن اسپورٹس گراؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے جس مقام کو نشانہ بنایا، وہاں حماس کے ارکان موجود تھے، جو اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی تیاری کر رہے تھے، تاہم اسرائیلی فوج نے اس دعوے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیدیا، حماس نے واضح کیا کہ اسرائیل نے پناہ گزینوں کے زیراستعمال اوپن اسپورٹس گراؤنڈ کو نشانہ بنایا۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا، تاہم اس معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے رواں ماہ کے آغاز میں بھی لبنان کے جنوبی علاقے میں کار پر ڈرون حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔