خیبر پی کے حکومت کیخلاف عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنیں گے‘ فضل الرحمن کا بانی پی ٹی آئی کو پیغام
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) فضل الرحمن نے بانی پی ٹی آئی کو پیغام بھیجا ہے کہ ان کی جماعت خیبر پی کے حکومت کیخلاف عدم اعتماد میں حصہ نہیں لے گی۔ بانی کی بہنوں نے مولانا کا پیغام پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق خیبر پی کے حکومت میں تبدیلی کے لئے مولانا سے رابطہ کیا گیا۔ فضل الرحمن نے انکار کر دیا۔ مولانا نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جے یو آئی عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی۔ علاوہ ازیں فضل الرحمن کی سکیورٹی پر ایف سی مقرر کر دی گئی۔ مولانا کے گھر ایف سی ون سکیورٹی تعینات کی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فضل الرحمن
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ زیر غور نہیں: رانا ثنا اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے وضاحت کی ہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومت گرانے کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے کوئی بات نہیں ہوئی، اور نہ ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد زیر غور ہے۔
اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو متعدد بار مذاکرات کی پیش کش کی، تاہم پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذاکرات سے انکار کیا۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی 2018 میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کے تعاون سے اقتدار میں آئی تھی اور اب دوبارہ اسی طرح اقتدار حاصل کرنے کی خواہاں ہے، مگر یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی سیاسی حکمت عملی اور فیصلوں سے خود کو موجودہ صورتحال میں پہنچایا ہے۔ اگر پی ٹی آئی نے اپنی صوبائی حکومتیں نہ توڑی ہوتیں، تو شاید 9 مئی کا واقعہ بھی پیش نہ آتا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو یہاں تک کہا تھا کہ وہ ان کے پاس نہ آئیں، اسپیکر چیمبر میں بات کریں، وہ خود وہاں آجائیں گے، مگر پی ٹی آئی بات چیت کی بجائے ڈیڈلاک کی سیاست پر قائم ہے۔
رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت اور بانی جماعت کی امانت کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بخوبی سنبھال رہے ہیں، اور اس حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی پرامن احتجاج کرے اور قانون کو ہاتھ میں نہ لے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے۔
یاد رہے کہ بدھ کے روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان کی حکومت آئینی طریقے سے گرائی گئی تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔