’ذائقے سے بھرپور کوئٹہ کی سلیمانی کلیجی‘: جو ایک بار کھائے وہ بار بار آئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی پہچان صرف اس کی سرد وادی یا خوبصورت مناظر ہی نہیں، بلکہ یہاں کے روایتی کھانوں کا منفرد اور سادہ مگر لذیذ ذائقہ بھی ہے۔ ان میں سلیمانی کیلجی کا ذکر کیے بغیر کوئٹہ کی اسٹریٹ فوڈ کی کہانی مکمل نہیں ہوتی۔
سلیمانی کیلجی کوئٹہ کا خاص اور روایتی اسٹریٹ فوڈ ہے جسے مقامی لوگ اولین ترجیح دیتے ہیں، بکرے یا بیل کی کلیجی کو سادہ مصالحوں، ٹماٹر، مرچ اور نمک کے ساتھ توے پر تیار کیا جاتا ہے۔ جب یہ کلیجی تیز آنچ پر بھنتی ہے تو اس کی مہک ہی گاہکوں کو اپنی جانب کھینچ لیتی ہے۔
سلیمانی کیلجی بنانے والے اسد اللہ نے وی نیوز کو بتایا کہ ان کا یہ کاروبار ان کے والد نے 1960 کے قریب شروع کیا، جو آج بھی اپنے روایتی منفرد ذائقے کے ساتھ قائم و دائم ہے۔
اسد اللہ نے بتایا کہ کلیجی کی خاص بات اس کی سادگی ہے۔ بکرے کی کلیجی کو ٹماٹر، مرچ اور نمک لگا کر توے پر بھنا جاتا ہے۔ بعد ازاں اس پر کچا پیاز ڈالا جاتا ہے، جو اس کے ذائقے کو مزید بہتر بنا دیتا ہے۔۔ ’ہمارے گاہک کبھی شکایت نہیں کرتے کہ ذائقہ بدل گیا ہے، یہی ہمارا مان ہے۔‘
وی نیوز سے بات کرتے ہوئے سلیمانی کیلجی کے شوقین داؤد خان نے بتایا کہ میں نے ایک بار سلیمانی کیلجی کھائی جس کے بعد میں اس کا دیوانہ ہوگیا۔ اب اکثر دوستوں کو بھی یہاں لے آتا ہوں اور انہیں کہتا ہوں کہ ایک بار ٹرائی کرو، اگر پسند نہ آئے تو پورا خرچہ میں دوں گا۔
کوئٹہ کی سڑکوں پر آتے جاتے لوگ سلیمانی کیلجی کے اسٹال کے پاس سے گزریں تو خوشبو انہیں کھینچ لیتی ہے۔ یہ نہ صرف مزدور طبقے، طلبہ اور دفتری ملازمین کی پسند ہے بلکہ یہاں آنے والے مسافر بھی اس کے ذائقے کے گرویدہ ہو جاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسٹریٹ فوڈ بلوچستان خوشبو سلیمانی کلیجی منفرد ذائقہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹریٹ فوڈ بلوچستان سلیمانی کلیجی وی نیوز سلیمانی کیلجی کوئٹہ کی
پڑھیں:
کوئٹہ، محرم الحرام کے سلسلے میں مجالس عزاء کا سلسلہ جاری
علمدار روڈ، ہزارہ ٹاؤن، سیٹلائٹ ٹاؤن اور میکانگی روڈ سمیت متعدد مقامات پر علمائے کرام اور ذاکران مجالس عزاء سے خطاب کر رہے ہیں، جبکہ خواتین کیلئے بھی مختلف مدارس اور گھروں میں بھی مجالس عزاء کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں محرم الحرام کے سلسلے میں مجالس عزاء، عزاداری اور ماتمداری کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ، ہزارہ ٹاؤن، سیٹلائٹ ٹاؤن اور میکانگی روڈ سمیت متعدد مقامات پر علمائے کرام اور ذاکران مجالس عزاء سے خطاب کر رہے ہیں، جبکہ خواتین کے لئے بھی مختلف مدارس اور گھروں میں بھی مجالس عزاء کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس سال محرم الحرام کے پہلے عشرے کے موقع پر مسجد خاتم الانبیا علمدار روڈ میں سید حیدر عباس عابدی، امام بارگاہ نچاری ہزارہ علمدار روڈ میں علامہ سید احمد کاظمی، امام بارگاہ امام رضا علیہ السلام محلہ ہاشمی میں علامہ سید ہاشم موسوی، مدرسہ علمیہ علی ابن ابی طالب علیہ السلام میں علامہ محمد کاظم بہجتی خطاب کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ماتمی دستوں کی جانب سے ہر رات ہفت تکیہ کے سلسلے میں علمدار روڈ پر جلوس عزاء اور شبیہہ زوالجناح بھی برآمد کیا جا رہا ہے۔