پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے ملک بھر میں چلنے والی میل ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کردیا ہے۔
کرایوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق نئے کرایوں کا اطلاق 4 جولائی 2025 سے ہوگا، جس کے بعد تمام متعلقہ ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو اضافی کرایہ ادا کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ حکومت نے یکم جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پاکستان ریلویز نے کرایوں میں نظرثانی کا فیصلہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان ریلویز پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرایوں میں اضافہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ریلویز پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرایوں میں اضافہ وی نیوز کرایوں میں
پڑھیں:
عوام کے لیے بُری خبر: ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک اضافہ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے اس اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 0.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھا کر 10.73 ڈالر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح سوئی ناردرن کے سسٹم پر بھی قیمت میں 0.14 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 11.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اوگرا ایل این جی بری خبر قیمتوں میں اضافہ وی نیوز