پاکستان ریلویز نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر پاکستان ریلویز نے میل ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے کرایوں کا اطلاق 4 جولائی 2025 سے ہو گا، جس کے بعد ملک بھر میں چلنے والی مختلف مسافر اور میل ایکسپریس ٹرینوں کے سفر پر مسافروں کو بڑھا ہوا کرایہ ادا کرنا ہو گا۔
یاد رہے کہ یکم جولائی کو حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان ریلویز نے کرایوں میں ترمیم کا فیصلہ کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان ریلویز
پڑھیں:
صدر زرداری کو 4ممالک کے سفیروں کی جانب سے اسناد پیش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-08-13
اسلام آباد (صباح نیوز) صدرِ مملکت آصف زرداری کو چار ممالک کے سفیروں نے اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں۔ ایوانِ صدر آمد پر غیر ملکی سفیروں کو پاک افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ صدر نے نئے تعینات سفیروں کو مبارک باد دیتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کی امید ظاہر کی۔ اسناد پیش کرنے والوں میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹم کین ،ماریشس کے ہائی کمشنر منصور کریم بخش ، ڈنمارک کی سفیر مایا مورٹینسن،امارات کے سفیر سالم محمد سالم البواب الذابی شامل ہیں
اسلام آباد: صدرمملکت آصف زرداری کو ڈنمارک کی نامزد سفیر مایا مورثنسن اپنی اسناد پیش کررہی ہیں