بلوچستان حکومت کا کوئٹہ میں پاکستان ریلویز کے تعاون سے پیپلز ٹرین چلانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
علامتی فوٹو
بلوچستان حکومت کی جانب سے کوئٹہ میں پاکستان ریلویز کے تعاون سے پیپلز ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے باسیوں کو آرام دہ و معیاری سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے سریاب اور کچلاک کے درمیان پیپلز ٹرین سروس چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلوچستان حکومت کے فیصلے کے تحت کوئٹہ میں پاکستان ریلویز کے سریاب اور کچلاک کے درمیان پانچ پرانے اسٹیشن اپ گریڈ جبکہ دو نئے اسٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے۔
پاکستان ریلویز کے 35 کلو میٹر ٹریک کو اپ گریڈ کر کے ٹرین کی رفتار بھی بڑھائی جائے گی۔
واضح رہے کہ بلوچستان نے رواں مالی سال کے بجٹ 26-2025ء میں اس منصوبے پر عملدرآمد کا اعلان کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان ریلویز کے بلوچستان حکومت
پڑھیں:
کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری, اگلے ہفتے ڈبل ڈیکر اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک :کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت اجلاس میں ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جبکہ سندھ کےدیگراضلاع میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا بھی اعلان کردیاگیا ہے۔
اجلاس کےدوران سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے گفتگو کرتےہوئےکہا امید ہےکہ ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں آئندہ ہفتے تک کراچی میں پہنچ جائیں گی،دسمبر تک ای وی ٹیکسی شروع کرنے اورحالیہ مالی سال میں مزید 500بسیں لانے کاارادہ رکھتے ہیں۔
صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری