پاکستان ریلویز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر پاکستان ریلویز نے میل ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے کرایوں کا اطلاق 4 جولائی 2025 سے ہو گا، جس کے بعد ملک بھر میں چلنے والی مختلف مسافر اور میل ایکسپریس ٹرینوں کے سفر پر مسافروں کو بڑھا ہوا کرایہ ادا کرنا ہو گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے کرایوں میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟
حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 36 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا ہے، اس اضافے کے فوری بعد ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز نے بھی بسوں کے کرایوں میں 5 سے 8 فیصد تک کا اضافہ کر دیا ہے، اس کے علاوہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔
اسلام آباد سے براستہ موٹر وے لاہور جانے والی بسوں کا کرایہ 1800 سے بڑھ کر 2 ہزار روپے ہو گیا ہے، جبکہ اسلام آباد سے کراچی کا کرایہ ساڑھے 6 ہزار روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 300 روپے ہو گیا ہے، اسلام آباد سے ملتان کا کرایہ 2600 سے بڑھ کر 2800 روپے ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ لوکل ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، سٹاپ سے سٹاپ کرایہ میں 10 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جبکہ رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیورز نے بھی پیٹرول مہنگا ہونے کے باعث کرایوں میں 50 سے 100 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
راولپنڈی اور اسلام آباد سے ملک کے دیگر حصوں میں اشیائے خورونوش سپلائی کرنے والی ڈوگر گڈز سپلائی کمپنی نے وی نیوز کو بتایا کہ مال بردار گاڑیاں ڈیزل پر چلتی ہیں اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے، لیکن چونکہ آج کل کاروباری حالات اچھے نہیں ہیں اس لیے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ آج کل بہت سی گاڑیاں اڈوں پر دستیاب ہیں اس لیے کوئی بھی گاڑی کم کرایہ پر بھی جانے کے لیے تیار ہو جاتی ہے، کرایہ بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے، البتہ گاڑیاں کم ہونے کی صورت میں کرایہ ضرور بڑھ جاتا ہے اور 1 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ کر 1 لاکھ 53 ہزار تک ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ برقرار
دال اور چاول کے کاروبار سے وابستہ آڑھتی سردار عمیر حیدر نے وی نیوز کو بتایا کہ ملک بھر میں چاول اور دالوں کی قیمتوں میں 10 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، تاہم اب ڈیزل مہنگا ہونے سے اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ پہلے کراچی سے دال اور چاول کا فی من کرایہ 1 ہزار روپے تک تھا جو کہ اب بڑھ کر 1100 روپے ہو گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں