برمنگھم: شبمن گل کی ڈبل سنچری، کئی ریکارڈز پاش پاش
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
بھارتی ٹیسٹ کپتان شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں شاندار ڈبل سنچری اسکور کرکے متعدد ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔
برمنگھم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن شبمن گل نے 269 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری ہے۔
269 رنز کی اس اننگز کے ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بھارتی کپتان بن گئے۔ اس سے قبل یہ اعزاز ویرات کوہلی کے پاس تھا، جنہوں نے 2019 میں 254 رنز بنائے تھے۔
25 سالہ شبمن گل انگلینڈ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بھارتی کپتان بن گئے ہیں۔ انہوں نے محمد اظہر الدین کا 35 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا جنہوں نے 1990 میں مانچسٹر میں 179 رنز بنائے تھے۔
اس کے علاوہ شبمن گل نے سنیل گواسکر کا 1979 میں اوول میں بنایا گیا 221 رنز کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا، یوں وہ انگلینڈ میں کسی بھی بھارتی بیٹر کی سب سے بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
بھارت نے پہلی اننگز میں 587 رنز بناکر آؤٹ ہونے کے بعد میچ پر گرفت مضبوط کرلی ہے جبکہ انگلینڈ نے دوسرے دن کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ میزبان انگلینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شبمن گل
پڑھیں:
بابراعظم اور محمد رضوان کے ون ڈے میں ریکارڈز، کھلاڑیوں و اسٹاف کا بھرپور جشن
اسلام آباد:پاکستان ٹیم کے تجربہ کار بلے باز بابر اعظم کی سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کی خوشی میں کھلاڑیوں اور اسٹاف نے بھرپور جشن منایا۔
بابر اعظم کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے 100 میچ مکمل ہونے پر بھی شاندار جشن منایا گیا۔
دونوں کھلاڑیوں کے لیے کیک کاٹ کر جشن منایا گیا۔
کھلاڑیوں اور اسٹاف کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان کی کامیابیوں پر بھرپور داد و تحسین کی گئی جبکہ ڈریسنگ روم میں قہقہے بھی لگے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران بابر اعظم تقریباً دو سال بعد سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 20 سنچریاں بنا کر سابق بیٹر سعید انور کے ہم پلہ ہوگئے۔
پاکستان نے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش کیا۔