data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فلکیاتی تحقیق کے میدان میں ایک غیر معمولی دریافت نے سائنس دانوں کو نئی حیرت میں ڈال دیا ہے۔

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے ذریعے ماہرین نے ایک ایسی کہکشاں دریافت کی ہے جو تقریباً 13 ارب سال سے اپنی ابتدائی حالت میں ’منجمد‘ہے۔ اسے فلکیاتی اصطلاح میں ایک ’relaxed fossil galaxy‘ کہا جا رہا ہے ،یعنی ایسی کہکشاں جس میں وقت کے ساتھ کوئی بڑی تبدیلی یا ارتقائی سرگرمی نہیں ہوئی۔

اس کہکشاں کا نام JADES-GS-z7-LA رکھا گیا ہے اور یہ اس دور سے تعلق رکھتی ہے جب کائنات کی عمر محض 70 کروڑ سال تھی، یعنی اس کا تعلق کائنات کے بالکل ابتدائی دور سے ہے۔ جیمز ویب ٹیلی اسکوپ جیسی طاقتور مشینری کی بدولت سائنس دانوں کو پہلی مرتبہ ایسی کہکشاں کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا جو وقت کی گردش سے تقریباً بے نیاز رہی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ JADES-GS-z7-LA میں ستاروں کی پیدائش کی سرگرمی نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس کی موجودہ ساخت، حرارت اور بیرونی حجم میں گزشتہ اربوں سالوں کے دوران کوئی خاص تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی، جو فلکیاتی دنیا میں ایک نادر مثال ہے۔ گویا یہ کہکشاں ایک ’کاسمک فوسل‘ہے، جو کائناتی ماضی کا زندہ نمونہ بن کر رہ گئی ہے۔

عام طور پر کہکشائیں وقت کے ساتھ تبدیل ہوتی ہیں، ان میں نئے ستارے بنتے ہیں، پرانے تباہ ہوتے ہیں اور دوسرے کہکشاؤں سے تصادم یا کشش کے نتیجے میں ان کی شکل اور مادے میں تبدیلی آتی رہتی ہے، لیکن JADES-GS-z7-LA اس ارتقائی سائیکل سے تقریباً مکمل طور پر الگ تھلگ رہی۔ نہ تو اس میں نئی ستاروں کی تشکیل دیکھی گئی اور نہ ہی اس پر کسی دوسری کہکشاں کا اثر یا تصادم ہوا۔

سائنس دانوں کے مطابق یہی وجہ ہے کہ ماہرین فلکیات اسے کائناتی وقت میں ’’منجمد‘‘کہکشاں قرار دے رہے ہیں۔ ایک ایسی حالت جہاں تبدیلی یا ترقی کا عمل بالکل سست یا مکمل طور پر رُک چکا ہو۔

اس غیرمعمولی دریافت کا سہرا ناسا کی جدید ترین اور حساس ترین خلائی دوربین جیمز ویباسپیس ٹیلی اسکوپ کے سر جاتا ہے۔ یہ دوربین خاص طور پر کائنات کے ابتدائی دور کے مشاہدے کے لیے تیار کی گئی ہے اور اس کی مدد سے سائنس دان اربوں نوری سال دور اجسام کو دیکھنے کے قابل ہو گئے ہیں۔

جیمز ویب کی مدد سے حاصل ہونے والی تصویریں اور ڈیٹا فلکیات کے میدان میں ایک انقلاب سے کم نہیں۔ JADES-GS-z7-LA جیسی کہکشائیں نہ صرف ہماری موجودہ معلومات میں وسعت پیدا کرتی ہیں بلکہ کائنات کی تشکیل اور اس کے ارتقائی سفر کے کئی رازوں سے پردہ بھی اٹھاتی ہیں۔

JADES-GS-z7-LA کی دریافت فلکیاتی سائنس کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ یہ ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دیتی ہے کہ کائناتی ارتقا ہمیشہ ایک جیسا نہیں ہوتا۔ کچھ کہکشائیں انتہائی فعال اور متحرک ہوتی ہیں، جب کہ کچھ مخصوص حالات میں بالکل خاموش اور غیرمتحرک رہ سکتی ہیں۔ اس دریافت سے ماہرین اس نکتے پر بھی غور کر رہے ہیں کہ کیا کچھ کہکشائیں پیدائش کے فوراً بعد ہی مر جاتی ہیں؟

سائنس دانوں کے لیے اب اگلا مرحلہ یہ جاننا ہے کہ آخر JADES-GS-z7-LA جیسی کہکشاں کس وجہ سے ارتقائی سرگرمیوں سے محروم رہی؟ کیا اس میں مادے کی کمی تھی؟ یا پھر ابتدائی کائنات میں ہی کچھ ایسے عوامل موجود تھے جو اس کی تبدیلی کا عمل روک گئے؟

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں ایک

پڑھیں:

ایمل ولی خان کی خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کی مخالفت

ایمل ولی خان—فائل فوٹو 

مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ایمل ولی خان نے خیبر پختون خوا میں صوبائی حکومت کی تبدیلی کی مخالفت کر دی۔

اپنے  بیان میں ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی ہارس ٹریڈنگ کی ہمیشہ مخالفت کرے گی، جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اپوزیشن کے پاس جس دن بھی ایک ممبر زیادہ ہو تو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں، گورنر کے پی

گورنر کے پی نے مزید کہا کہ علیمہ خان تو مائنس بانی پی ٹی آئی بھی کہہ چکی ہیں۔

رہنما اے این پی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے بیانات کارکردگی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔

علی امین کو وزیرِ اعلیٰ بنانے والے اب بھی ان سے مطمئن ہیں، مخصوص نشستوں کا فیصلہ عوامی مینڈیٹ کی نفی ہے۔

اے این پی کے مرکزی ترجمان انجنئیر احسان اللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایمل ولی اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات میں کے پی حکومت گرانے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • پولینڈ میں دریافت ہونے والی 6 ہزار سال پرانی مورت نے ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا
  • ذیابیطس ٹائپ ون ختم کرنیوالا انقلابی طریق علاج دریافت
  • باجوڑ دھماکا: شہید اسسٹنٹ کمشنر نے 30 سال پرانی دشمنیاں ختم کروائی تھیں
  • ایمل ولی خان کی خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کی مخالفت
  • بجٹ کے بعد معروف کمپنی نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
  • بجٹ کے بعد معروف کمپنی نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
  • پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین کی خدمات کے اعتراف کی تیاریاں
  • کِیا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا
  • کوئٹہ: شہر میں چلنے والی پرانی بسوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ