بھارتی فوج کے نائب سربراہ کا پاکستان کی عسکری برتری کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
بھارتی فوج کے نائب سربراہ کا پاکستان کی عسکری برتری کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز
نئی دہلی(آئی پی ایس ) بھارتی فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے پاکستان کی عسکری برتری کا اعتراف کر لیا۔خطے کی موجودہ صورتحال کے بعد بھارتی فوج پاکستان، چین اور ترکیہ کی قربت سے بھی خوفزدہ ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ہماری نقل و حرکت اور سٹریٹجک تیاریوں کا علم تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین سے بھارتی اہداف کی براہ راست معلومات مل رہی تھیں، بھارت کا فضائی دفاعی نظام مطلوبہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان نے الیکٹرانک وار فیئر میں بھارتی فوج کو پریشان کر دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگمراہ کن تشہیر: اپیلٹ ٹربیونل کمپٹیشن کمیشن کا پریما ملک کے خلاف فیصلہ برقرار، جرمانہ میں کمی کر دی گمراہ کن تشہیر: اپیلٹ ٹربیونل کمپٹیشن کمیشن کا پریما ملک کے خلاف فیصلہ برقرار، جرمانہ میں کمی کر دی اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول ہے؛ اولین ترجیح غزہ میں مستقل جنگ بندی ہے؛ سعودی عرب ہمارا کوئی رکن کہیں نہیں جارہا، بجٹ پاس نہ کرتے تو ہماری حکومت ختم ہوجاتی، علی امین گنڈا پور سواں گارڈن سوسائٹی کے صدر رضا گوندل سمیت منیجمنٹ کمیٹی عہدے سے فارغ غزہ میں جنگ بندی پر حماس کا جواب 24 گھنٹے میں آجائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم کی ترک صدر اردوان سے ملاقات، اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھارتی فوج
پڑھیں:
جنوبی افریقی ایئرفورس کے سربراہ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات
راولپنڈی:جنوبی افریقا کی ایئر فورس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات ہوئی۔
جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے دونوں افواج کے درمیان روابط کو مزید وسعت دینے اور عملی تعاون بڑھانے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات پر غور کیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کے علاقائی سلامتی سے متعلق مؤقف اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔
مہمان شخصیت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ قبل ازیں جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔