جاپان : زلزلے سے متاثرہ جزیرے سے شہریوں کا انخلا
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب مغربی جاپان کے ایک دور دراز جزیرے پر 5.5 شدت کے زلزلے کے بعد لوگوں نے انخلا شروع کردیا۔حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کی صبح آکوسیکی جیما نامی جزیرے سے 13 افراد کاگوشیما شہر کے لیے جہاز پر سوار کیا گیا۔ توشیما گاؤں سلسلہ وار جزائر پر مشتمل ہے۔ تقریباً 2ہفتوں سے زلزلے کے جھٹکوں نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس سے قبل آکوسیکی جیما میں جمعرات کے روز آنے والے زلزلے کی شدت 7 تک نوٹ کی گئی تھی،جب کہ دیگر جھٹکوں کی شدت 6تک رہی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-9
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ جاں بحق افراد کا تعلق ضلع قصور سے تھا، ان افراد کی لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہیں اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔