Jasarat News:
2025-11-05@03:38:10 GMT

سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT

سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں چلہانہ کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوکر دریائے نیلم میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچہ تاحال لاپتا ہے، جس کی تلاش جاری ہے، حادثہ جمعہ کی صبح پیش آیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور ایک مرد شامل ہے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، تمام افراد کا تعلق مظفرآباد سے بتایا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات فی الحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

محرابپور،ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق،ساتھی زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

محراب پور(جسارت نیوز)ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق، ساتھی زخمی ہوگیا، حادثہ ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر مرزا پور کے قریب ہوا جہاں پر قومی شاہراہ کے مرمتی کام کے باعث یکطرفہ ٹریفک چلنے کے باعث ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان کاشف بھٹی کچل کر جاں بحق ہوگیا، حادثے میں اللہ بچاؤاجن نامی محنت کش زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان میانوالی پنجاب کا رہائشی بتایا جاتا ہے کنٹرول شیڈ پر کام کرتا تھا،جاں بحق کی نعش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • سوات میں امن کمیٹی کے سابق ممبر مفتاح الدین قتل
  • محرابپور،ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق،ساتھی زخمی
  • کراچی: ملیر ٹنکی اسٹاپ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے نوجوان موٹرسائیکل سوار جاں بحق
  •   کینیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 26 افراد ہلاک
  • شاہراہ بھٹو ایکسپریس پرگڑھے پڑے ہوئے ہیں جوکسی بھی بڑے حادثے کاسبب بن سکتاہے
  • شاہراہ بھٹو ایکسپریس پرگڑھے پڑے ہوئے ہیںجوکسی بھی بڑے حادثے کاسبب بن سکتاہے
  • لاہور،بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا،4افراد جاں بحق
  • لاہور میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
  • ہنگو:دوآبہ میں پولیس قافلے پر دھماکے سے متاثرہ گاڑی کے قریب سیکورٹی اہلکار و مقامی افراد جمع ہیں، چھوٹی تصویر میں دھماکے میں زخمی ہونیوالے ایس ایچ او دوآبہ عمران الدین کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
  • ٹنڈو جام: حیدرآباد میرپور ہائی وے پر ہونے والے حادثے میں زخمی وجاں بحق افراد