غزہ جنگ بندی معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان، حماس کی جانب سے مثبت پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
غزہ جنگ بندی معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان، حماس کی جانب سے مثبت پیشرفت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز
واشنگٹن / مقبوضہ بیت المقدس(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ حماس کی جانب سے بھی مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے اگلے ہفتے اہم پیش رفت کی امید ظاہر کی ہے۔ ادھر دوسری جانب حماس نے قطر اور امریکا کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے فوری مذاکرات پر آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر سنجیدگی سے کام جاری ہے اور ہم وہاں بڑے پیمانے پر انسانی امداد بھیج رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے ایک معاہدہ ممکن ہے، جس سے خطے میں بہتری کی امید پیدا ہو رہی ہے۔انہوں نے حماس کی جانب سے مذاکرات کی خواہش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے ایک مثبت اشارہ قرار دیا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم سے ایران کے مسئلے پر بھی بات کریں گے۔ ان کا دعوی تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام انہوں نے مکمل طور پر روک دیا تھا، لیکن ایران اب دوبارہ اس پروگرام کو شروع کرنے کی کوشش کر سکتا ہے، جس پر بات چیت ناگزیر ہے۔دوسری جانب حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق نئی تجاویز پر مذاکرات کے لیے فوری طور پر تیار ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب غزہ پر مسلط کی گئی اسرائیلی جنگ نے ایک بڑے انسانی بحران کو جنم دیا ہے اور عالمی برادری کی جانب سے فریقین پر جنگ بندی کے لیے بڑھتے ہوئے دبا میں اضافہ ہوا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیش رفت خوش آئند ،آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ طے پا سکتا ہے،امریکی صدر پیش رفت خوش آئند ،آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ طے پا سکتا ہے،امریکی صدر پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھارت کیخلاف شاندار فتح حاصل کی، خواجہ آصف پاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھایا جو ہمیشہ یاد رکھے گا: اسحاق ڈار جشن آزادی تقریبات کے انتظامات کیلئے کمیٹی تشکیل ،23 رکنی کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال ،محسن نقوی کنویئر ہوں گے، وزرا ئ،سیکرٹریز بھی شامل حکومت مضبوط، سب ممبران وفادار، کوئی کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا: علی امین گنڈاپور آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، سرکاری افسران کے اثاثے اب پبلک ہوں گےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حماس کی جانب سے آئندہ ہفتے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ، رواں برس تعداد 26 تک پہنچ گئی
خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں اس سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔
یہ اعداد و شمار نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے جاری کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 24 ہوگئی
پاکستان اور افغانستان دنیا کے وہ دو آخری ممالک ہیں جہاں پولیو تاحال وبائی صورت اختیار کیے ہوئے ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق ایک کیس شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں 19 ماہ کے بچے میں سامنے آیا، جبکہ دوسرا کیس لکی مروت کی تحصیل سلیمان خیل میں 11 ماہ کے بچے میں رپورٹ ہوا۔
اس طرح خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی ہے، جو ملک بھر کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔
ملک بھر میں کیسز کی تفصیل کے مطابق سندھ سے 6، خیبرپختونخوا سے 18، جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
اگست کے ماحولیاتی سیمپلنگ کے نتائج بتاتے ہیں کہ ملک کے 87 اضلاع سے حاصل کردہ 126 نمونوں میں سے 75 منفی جبکہ 51 مثبت پائے گئے۔ بلوچستان کے 23 نمونوں میں سے صرف ایک، کے پی کے 34 میں سے 10، پنجاب کے 31 میں سے 14، جبکہ سندھ کے 29 میں سے 24 مثبت نکلے۔
ان میں سے 12 صرف کراچی کے تھے۔ گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے بھی ایک، ایک نمونہ مثبت آیا۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں صورتحال میں واضح بہتری دیکھنے کو ملی جہاں جنوری میں 19 مثبت سائٹس تھیں جو جولائی اور اگست میں گھٹ کر صرف ایک رہ گئیں۔
اسی طرح خیبرپختونخوا میں بھی اپریل میں 13 مثبت سائٹس تھیں جو اگست میں کم ہوکر 10 رہ گئیں، اور ان میں سے 7 جنوبی اضلاع میں رپورٹ ہوئیں، جبکہ پشاور کے تمام نمونے منفی نکلے۔
اسلام آباد میں بھی مثبت سائٹس کی تعداد جولائی میں 3 سے گھٹ کر اگست میں صرف ایک رہ گئی۔
این آئی ایچ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جنوبی خیبرپختونخوا میں مسلسل کیسز سامنے آنا تشویشناک ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں تک رسائی مشکل ہے یا کمیونٹی میں ویکسین کے حوالے سے ہچکچاہٹ پائی جاتی ہے۔
اس تناظر میں جنوبی خیبرپختونخوا میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے جو 18 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اس حوالے سے ایک خصوصی ایکشن پلان تشکیل دیا گیا ہے جس پر چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی نگرانی میں عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
اس پلان میں مانیٹرنگ بہتر بنانے، رسائی کے مسائل حل کرنے اور کمیونٹی کو شامل کرنے پر توجہ دی جارہی ہے تاکہ ہر بچے تک ویکسین پہنچ سکے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 57 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
چیف سیکریٹری شاہب علی شاہ نے ہدایت دی ہے کہ کسی بھی بچے کو ویکسین سے محروم نہ رہنے دیا جائے۔ اس سے قبل یکم سے 7 ستمبر تک قومی سطح پر سب نیشنل پولیو مہم کے دوران ملک کے 81 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر 1 کروڑ 98 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی گئی تھی۔
این آئی ایچ نے والدین اور سرپرستوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ہر مہم کے دوران لازمی ویکسین پلائیں کیونکہ پولیو ایک خطرناک اور ناقابل علاج بیماری ہے جو عمر بھر کی معذوری کا سبب بن سکتی ہے، اور اس سے بچاؤ کا واحد طریقہ بروقت اور بار بار ویکسینیشن ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پولیو کیسز جنوبی اضلاع خیبرپختونخوا محکمہ صحت وبائی صورت حال وی نیوز ویکسینیشن