تھائی لینڈ نے پاکستانی سیاحوں کے لیے بڑا اقدام اٹھالیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
بنکاک(انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ نے پاکستانی سیاحوں کے لیے ویزا کے حصول کو آسان بناتے ہوئے ای ویزا سسٹم متعارف کرا دیا ہے، جو یکم جنوری 2025 سے باضابطہ طور پر فعال ہو چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئے نظام کے تحت اب پاکستانی اور افغانستان میں موجود تمام غیر ملکی شہری بغیر کسی سفارت خانے کے چکر کے، گھر بیٹھے آن لائن ویزا کی درخواست دے سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے تھائی حکومت کی ویب سائٹ www.
ای ویزا کی منظوری کے بعد مسافر کو ایک کنفرمیشن ای میل موصول ہوتی ہے، جس کا پرنٹ ایئرپورٹ اور تھائی لینڈ کے امیگریشن پوائنٹس پر لازمی دکھانا ہوگا۔
تھائی وزٹ ویزا کے لیے چند شرائط بھی مقرر کی گئی ہیں:
آخری 6 ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ (کم از کم بیلنس: 3,50,000 روپے فی فرد)
ویزا فیس (کنفرم ٹکٹ کے ساتھ): 19,500 روپے
ویزا فیس (کنفرم ٹکٹ کے بغیر): 27,900 روپے
تھائی لینڈ کے ان نئے ویزا ضوابط کو سیاحوں کے لیے سہولت، شفافیت اور بہتر سفری تجربے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، تاہم حکام نے واضح کر دیا ہے کہ بغیر ویزا سفر کا ارادہ اب ترک کر دیا جائے۔
مزیدپڑھیں:ہوٹل کے کمروں میں چھت والے پنکھے کیوں نہیں ہوتے؟ حیران کن وجوہات جانئے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: تھائی لینڈ کے لیے
پڑھیں:
امریکا کا بڑا اقدام: ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد
واشنگٹن: امریکا نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق ایران سے جڑے کئی افراد اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ ان میں وہ ادارے اور عناصر بھی شامل ہیں جو ایرانی فوج کو مالی معاونت فراہم کرتے ہیں، جبکہ ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں سرگرم کچھ شخصیات بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ان افراد اور کمپنیوں نے ایرانی تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی تقریباً 10 کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی منتقل کرنے میں کردار ادا کیا، جو ایران کی حکومت اور فوج کے لیے استعمال ہوئی۔
امریکی حکام کے مطابق اب ان افراد اور کمپنیوں کے ساتھ کوئی امریکی شہری یا کمپنی تجارتی تعلق قائم نہیں کر سکے گی۔