بھارت کیساتھ اسرائیل تھا، چین اور ترکیہ ہمارے دوست، جنگ خود لڑی: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے ترکیہ اور چین پاکستان کے دوست ممالک ہیں لیکن جنگ پاکستان نے خود لڑی۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا بھارت کو جنگ میں پاکستان سے شکست ہوئی، بھارت کے دعوے مٹی میں مل گئے، سندور اجڑگیا۔ انہوں کہا ہمیں پوری دنیا کی سپورٹ ملی تھی، بھارت کے ساتھ صرف اسرائیل کھڑا تھا، بھارت کی طرف سے بیانات اپنے عوام کو مطمئن کرنے کیلئے ہیں اور ایسے بیانات بھارت کی سفارتی محاذ پربھی شکست کا نتیجہ ہیں۔خواجہ آصف نے کہا بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فتح بالکل واضح تھی، کوئی شک نہیں پاکستان کی افواج نے جنگ میں اپنا لوہا منوایا، ترکیہ اور چین ہمارے دوست ممالک ہیں لیکن جنگ ہم نے خود لڑی ۔انہوں نے مزید کہا ہمیں ترکیہ اور چین کی حمایت حاصل تھی،دفاعی سازو مان خریدتے ہیں، جن سے ہم اسلحہ لیتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں وہ لڑائی میں شامل تھے، ہم امریکہ سے بھی اسلحہ لیتے ہیں، ہوسکتا ہے وہ بھی شامل ہو۔ وزیر دفاع نے کہا بھارت کے پاس فرانس کے طیارے ہیں، ہمارے پاس ان کی آبدوزیں ہیں، بھارت چین اور دیگر ممالک کا نام لے رہا ہے یہ ہمارے دوست ہیں، ترکیہ، سعودی عرب، ایران اور دیگر ممالک بھی ہمارے دوست ہیں، جنگ کے دوران ہمیں چین کی سفارتی حمایت حاصل تھی، بھارت نے ایسا دوبارہ کچھ کیا تو ویسا ہی ہوگا پھرکہیں گے فلاں مدد کیلئے آیا۔ انہوں نے مزید کہا مودی یہاں وہاں دیکھ رہا تھا، اس کو جڑواں بھائی نیتن یاہو کے علاوہ کوئی نظر نہیں آرہا تھا، بھارت میں جھوٹ کا سیلاب آیا ہوا تھا، جیسے بالی وڈ فلم کی شوٹنگ ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف بھارت کے نے کہا
پڑھیں:
بھارت نے دہشتگرد حملے کے بعد شواہد اپنے لوگوں کیساتھ بھی شیئر نہیں کیے، بلاول بھٹو
عرب میڈیا کو انٹرویو میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بھارت سے زیادہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے، پاکستان نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے دہشت گرد حملے کے بعد شواہد اپنے لوگوں کے ساتھ بھی شیئر نہیں کیے۔ عرب میڈیا کو انٹرویو میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت سے زیادہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے، پاکستان نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے پاکستان اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ بھی ثبوت شیئر نہیں کئے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہماری بھارت کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہونے سمیت کئی شکایات ہیں۔