ملک بھر میں9 محرم الحرام کے جلوس و مجالس ،سیکورٹی کے سخت انتظامات
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی/ لاہور/ اسلام آباد/ کوئٹہ/ پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) کربلا میں نواسۂ رسول حضرت امام حسینؑ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں ملک بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر میں شبیہ علم اور شبیہ ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے جارہے ہیں اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں 9 محرم الحرام
کے مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنے منزل پر بخیریت پہنچ کر ختم ہوگئے، جبکہ اس دوران سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے۔ کراچی میں جلوس کے راستوں اور پشاور میں موبائل فون سروس بند ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی بھی شکایات ہیں۔ کراچی میں جلوس کی سیکورٹی کیلیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے، مرکزی جلوس میں 5 ہزار سے زاید پولیس افسران اور جوان فرائض انجام دے رہے ہیں۔ جبکہ آج صبح سے 10 محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوں گے اور جلوس کے اختتام پر شام غریباں کا انعقاد کیا جائے گا۔
کراچی: 9محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر سیکورٹی اہلکار جلوس کی نگرانی کررہے ہیں، چھوٹی تصویر میںشرکا ایرانی سپریم لیڈر کی تصویر اٹھائے شریک ہیں
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محرم الحرام کے جلوس
پڑھیں:
ملک بھر میں 9 محرم کے 2763 جلوس، 7598 مجالس کا پُرامن انعقاد
اسلام آباد(صغیر چوہدری )پنجاب۔ سندھ۔خیبر پختون خواہ۔بلوچستان ۔آزاد جنوں کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے 2763 جلوس جبکہ 7598 مجالس منعقد ہوئیں ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ایکس پیغام میں کہا ہے کہ انکے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے روڑی سندھ میں پاکستان کے سب سے بڑے محرم کے جلوس کا دورہ کیا ۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جلوس اور مجالس کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے انتھک محنت کی جبکہ سول انتظامیہ نے بھی بھر پور فرائض سرانجام دئیے جسکی بدولت تمام جلوس بڑے احسن انداز میں اختتام پذیر ہوئے۔
Post Views: 6