Jang News:
2025-07-07@13:34:26 GMT

لاڑکانہ: تالاب میں گرنے والی 4 بچیوں کی لاشیں مل گئیں

اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT

لاڑکانہ: تالاب میں گرنے والی 4 بچیوں کی لاشیں مل گئیں

 فائل فوٹو

لاڑکانہ میں تالاب میں گرنے والی 4 بچیوں کی لاشیں مل گئیں۔

پولیس کے مطابق لاڑکانہ میں باڈہ کے قریب گوٹھ صاحب خان ملانو میں تالاب سے 4 بچیوں کی لاشیں مل گئیں۔

میہڑ: تالاب میں 2 بہنوں سمیت 3 بچیاں ڈوب کر جاں بحق

میہڑ کے گاؤں گاہی مہیسر میں واقع تالاب میں نہاتے ہوئے 2 بہنوں سمیت 3 بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام چاروں لڑکیاں کھیلتے ہوئے گاؤں کے باہر تالاب میں گر گئی تھیں۔

پولیس کے مطابق بچیوں کی عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان ہیں اور چاروں آپس میں کزن ہیں جبکہ چاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

لاڑکانہ: بہن کے قتل کے الزام میں بھائی گرفتار

—فائل فوٹو

لاڑکانہ کے علاقے ڈوکری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بہن کے قتل کے الزام میں بھائی کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیے بہن کے قتل کا ملزم گرفتار

پولیس نے ملزم کے قبضے سے آلۂ قتل برآمد کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2 روز قبل گھریلو تنازع پر اپنی بہن کو قتل کر دیا تھا۔

ملزم سے قتل کی واردات سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاڑکانہ: تالاب میں ڈوبنے سے ایک ہی خاندان کی چار کمسن بچیاں جاں بحق
  • تالاب میں ڈوب کرایک ہی خاندان کی 4 معصوم بچیاں جاں بحق
  • کراچی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید لاشیں برآمد: جاں بحق افراد کی تعداد18ہوگئی
  • کراچی: بغدادی میں گرنے والی عمارت سے 14 لاشیں برآمد، ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی جاری
  • لیاری میں عمارت گرنے کا المناک واقعہ: 14 لاشیں نکال لی گئیں، ریسکیو آپریشن تاحال جاری
  • کراچی: بغدادی میں عمارت گرنے کا واقعہ، کل سے ریسکیو آپریشن جاری، 14 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
  • کراچی:لیاری میں عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن تاحال جاری، 14 لاشیں نکال لی گئیں
  • لاڑکانہ: بہن کے قتل کے الزام میں بھائی گرفتار
  • لیاری میں گرنے والی عمارت کو خالی کرانے کے نوٹسز دیے جانے کا انکشاف