تالاب میں ڈوب کرایک ہی خاندان کی 4 معصوم بچیاں جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
لاڑکانہ (نیوز ڈیسک) باڈہ کے قریبی گاؤں صاحب خان ملانو میں تالاب میں ڈوب کرایک ہی خاندان کی چار بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے باڈہ کے قریب گاؤں صاحب خان ملانو میں ایک المناک واقعہ پیش آیا، جہاں تالاب میں نہاتے ہوئے چار معصوم بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں ، چاروں بچیاں آپس میں کزنز تھیں۔
پولیس نے بتایا 3 اور 4 سالہ بشرا اور حمیرا تالاب میں ڈوبیں، جس کے بعد 7 سالہ آمنہ اور غلام فاطمہ نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ڈوب گئیں۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ تین سال کی بشرا، چار سالی کی حمیرا، سات سال کی آمنہ اور غلام فاطمہ پاوں سلپ ہونے سے پانی میں جاگریں، ایک بچی کی لاش پانی میں تیرتی نظر آئی پھر دیگر کو تلاش کیا گیا تو وہ بھی پانی میں ڈوبی ہوئی تھیں۔
لاشیں گاؤں پہنچی تو علاقے میں کہرام مچ گیا، اہلخانہ نے بچیوں کا پوسٹ مارٹم کرانے سے منع کر دیا تھا، بچیوں کی نمازہ جنازہ کے بعد تدفین کردی گئی۔
لاشیں جب گاؤں واپس پہنچیں تو پورے علاقے میں کہرام مچ گیا، مرنے والی بچیوں کے لواحقین نے پوسٹ مارٹم سے انکار کیا ہے، بعد ازاں بچیوں کی نمازہ جنازہ کے بعد تدفین کردی گئی تاہم یہ سانحہ پورے علاقے میں غم اور صدمے کی لہر دوڑا گیا ہے۔
دوسری جانب شکارپور میں ٹاروپور کے علاقے کے رہائشی 2 بھائی سندھ کینال میں ڈوب گئے،پولیس نے بتایا کہ جاں بحق بھائیوں کی شناخت علی رضا اور خیر محمد سنجرانی کے ناموں سے ہوئی، کینال میں نہاتے ہوئے ایک بھی ڈوبا تو اسے دوسرے بھائی نے بچانے کی کوشش کی۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
راولپنڈی میں ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم کا دوسرا دن مکمل
راولپنڈی:راولپنڈی میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے دوسرے دن کا عمل مکمل ہوگیا۔ اس مہم کے تحت 9 سے 14 سالہ بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق مہم کا مجموعی ہدف 3 لاکھ 95 ہزار 609 بچیاں مقرر کیا گیا ہے۔ دوسرے دن 49 ہزار 783 بچیوں کو ویکسین دی گئی، تاہم اب تک 12 ہزار 602 بچیاں ویکسین سے محروم رہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق روزانہ کا ہدف 65 ہزار 950 بچیوں کا تھا لیکن اس میں صرف 75 فیصد ہدف حاصل ہوسکا۔ والدین کے انکار کے باعث 8 ہزار 402 بچیوں کو ویکسین نہ لگ سکی۔
کارکردگی کے لحاظ سے تحصیل کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں سب سے آگے ہیں جہاں 86 فیصد ہدف پورا ہوا۔ اس کے برعکس ٹیکسلا اور کلر سیداں میں کم ترین کارکردگی سامنے آئی جہاں بالترتیب 61 اور 63 فیصد ہدف ہی حاصل ہوسکا۔
محکمہ صحت راولپنڈی کا کہنا ہے کہ والدین کا انکار اور ویکسین سے متعلق غلط فہمیاں مہم کی کامیابی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ تاہم راولپنڈی سٹی، کینٹ اور رورل میں سب سے زیادہ بچیوں کی ویکسی نیشن کروائی گئی۔