مجھے یحییٰ آفریدی پر ترس آتا ہے وہ سیکنڈ کلاس سول جج بنے ہوئے ہیں . اعتزازاحسن
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )سابق وفاقی وزیرقانون اورمعروف قانون دان چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مجھے یحییٰ آفریدی پر ترس آتا ہے وہ سیکنڈ کلاس سول جج بنے ہوئے ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزازاحسن نے کہا سپریم کورٹ میں 15جج لگا دیئے گئے ہیں جن کو سیکنڈ کلاس سول جج بنا دیا ہے، ان کےلئے سپریم کورٹ کے کوئی20 فیصد کیسز سننے والے ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے مجھے جسٹس یحیی آفریدی پر ترس آتا ہے.
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں جسٹس آفریدی کا بہت احترام کرتا تھا وہ چیف جسٹس تو ہیں لیکن اختیار کے حوالے سے سیکنڈ کلاس سول جج بنے ہوئے ہیں ، ان کے پاس اختیارات ہی نہیں ہے، جو 90 فیصد کیسز سپریم کورٹ میں آتے ہیں ان کے پاس وہ سننے کا اختیار بھی نہیں ہے. ایک سوال کے جواب میں اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ باجوہ کی آپ مہارت دیکھیں وہ فٹ بال طرح کھیلتا ہوا گیند کو ٹانگوں میں سے نکال کر لیے جاتا ہے، باجوہ کو نواز شریف نے تعینات کیا، سال کے اندر نواز شریف جیل میں ہوتا ہے، اس کے بعد نواز شریف کی جیل کی چھت سے نکل کر لندن پہنچ جاتا ہے جو کہ سزا یافتہ ہے اور کبھی کسی سزا یافتہ شخص کو عدالت کی اجازت کے بغیر جانے نہیں دیتے. انہوں نے کہا کہ نواز شریف لندن میں بٹھ کر باجوہ کے خلاف بیان دیتا ہے لیکن جب اس کی ایکسٹینشن کی باری آتی ہے تو نواز شریف اپنے اراکین قومی اسمبلی کو ہدایات دیتا ہے کہ سب نے صبح جاکر اپنی حاضری لگانی ہے، ناشتہ سپیکر لانج میں کرنا ہے اور باجوہ کو ووٹ دینا ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نواز شریف نے کہا
پڑھیں:
ایف آئی اے نے شبر زیدی کیخلاف مقدمہ واپس لینے کیلئے خط لکھ دیا
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے سابق چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف مقدمہ واپس لینے کے لیے خط لکھ دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے حکام سے مقدمہ قانون کے تحت سی کلاس کرنے استدعا کی ہے جب کہ ایف آئی اے کرائم سرکل نے مقدمہ منسوخ کرکے عدالت میں رپورٹ دینےکی اجازت مانگ لی ہے۔
خط میں مقدمہ منسوخ کرنے یا یا سی کلاس کرنےکی اجازت طلب کرتے ہوئے استدعا کی کہ مقدمے میں نامزد شبر زیدی، ایف بی آر حکام اور نجی بینک ملازمین کا نام نکالا جائے تاہم چالان کے کالم ٹو میں درج رکھے جائیں جب کہ مقدمہ سی کلاس کرنےکی رپورٹ عدالت میں دی جائے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے گزشتہ روز شبر زیدی پر 16 ارب روپے کی غیر مجاز ادائیگیوں کے الزام پر مقدمہ درج کیا تھا۔