اسلام آباد : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے بزنس کمیونٹی کے وفد کی ملاقات، وفد نے فیڈریشن کے عہدیداران کی مدت میں ایک سال توسیع ملنے پر مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی بزنس کمیونٹی کی مرکزی قیادت نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات کی۔ وفد میں سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری ،سابق صدر فیڈریشن زبیر احمد ملک،خالد اقبال ملک، ایگزیکٹیو ممبر آئی سی سی آئی سردار طاہر ،اعجاز عباسی اور چوہدری مسعود شامل تھے۔ ملاقات میں بزنس کیمونٹی نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور دیگر عہدیداروں کو ایک سال کی توسیع ملنے پر مبارکباد پیش کی۔

ایف پی سی سی آئی پریذیڈنٹ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں قائدین نے صدر ایف پی سی سی آئی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔بزنس قائدین نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلے صدر ایف پی سی سی آئی کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا اور انکی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ وفد نے کہا کہ توسیع سے ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم کے بعد پیدا ہونے والا ابہام دور ہو گیا، حکومتی فیصلے سے تاجروں کے مسائل حل کرنے اور پالیسیوں میں تسلسل کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال کی توسیع ملنے پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، اپنی ذمہ داریاں اب مزید جانفشانی سے ادا کرنیکی کوشش کرینگے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ اسی جذبے کیساتھ معاشی بہتری اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، حکومت اور اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مل کر ملک کو معاشی بلندیوں پر لیجانے کیلئے پرعزم ہیں۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: صدر ایف پی سی سی ا ئی بزنس کمیونٹی کے عاطف اکرام شیخ ایک سال

پڑھیں:

امریکا میں سفیر پاکستان کا پاک-امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا افتتاح 

امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکی ریاست ورجینیا میں پاک-امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا افتتاح کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر سفیر پاکستان نے امریکا کے درمیان گہرے معاشی روابط استوار کرنے پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروباری حکمت عملی ترتیب دی جائے جبکہ مضبوط معاشی و تجارتی تعلقات پائیدار پاک امریکا تعلقات کی ضمانت ہوں گے۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر دو نوں ملکوں کے درمیان دیرپا شراکت داری استوار کرنے میں معاشی تعاون کی کلیدی اہمیت پر زور دیا گیا۔ یہ تقریب برین ڈیزائنر پاکستان ، راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز اور یو ایس پاکستان انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس (یو ایس پی آئی سی سی) کے تعاون سے منعقد کی گئی جس میں کاروباری رہنماؤں، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو تجارت، سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع کی تلاش کے لیے اکٹھا کیا۔

اپنے کلیدی خطاب میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاک امریکا تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے ضمن میں امریکی مارکیٹ کی وسیع صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور اس متحرک معیشت میں کامیابی کے لیے مناسب حکمت عملی ترتیب دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے امریکا کو دنیا کی اعلیٰ ترین صارف مارکیٹ قرار د یتے ہوئے اسے عالمی کاروباروں کی توسیع کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ اپنے خطاب میں سفیر پاکستان نے کہا کہ سفارت کاری مواقع پیدا کرسکتی ہے۔ان مواقعوں سے مکمل طور پر فائدہ حاصل کرنا کاروباری برادری کا کام ہے۔ ہم نے اپنا کام کر دیا ہے؛ اب ہم آپ سے توقع کرتے ہیں کہ آپ اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

سفیر پاکستان نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور کاروباری کمیونٹی سے بات چیت کی۔ انہوں نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یہ تقریب منعقد کی جو ان کے بقول خاص طور پر چھوٹے تاجروں اور کاروباری کمیونٹی کے لیے امریکی مارکیٹ میں اپنا اثر بڑھانے کے لیے اچھا شگون ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عقیل شہزاد آرائیں کو کمیونٹی خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
  • یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد
  •  ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم 
  • امریکا میں سفیر پاکستان کا پاک-امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا افتتاح 
  • شکار پور ، مندر کی زمین پر قبضے کی کوشش ، ہندو کمیونٹی سراپا احتجاج
  • اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
  • آیوشمان کھرانہ نے ’اندھا دھن‘ صرف ایک روپے میں کی تھی، وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
  • سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین پر نئی پابندی عائد کر دی گئی
  • وزیراعظم سے ملنے کی فرمائش، شہباز شریف  نے طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا