برکس ممالک تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے، برکس اعلامیہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
ریو ڈی جنیرو : 17ویں برکس سربراہی اجلاس کا ریو اعلامیہ جاری کیا گیا، جس کا موضوع تھا “گلوبل ساؤتھ تعاون کو مضبوط بنانا اور مزید جامع اور پائیدار عالمی حکمرانی کو فروغ دینا”۔ پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برکس ممالک توسیع شدہ برکس میکانزم کے تحت تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے اور سیاست و سلامتی، معیشت و مالیات اور ثقافت و انسانیت کے تین ستونوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔ برکس ممالک بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے تمام یکطرفہ جبر کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں اور کسی بھی طرح کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں جن کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے اجازت نہیں دی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک میں مسلسل اضافے کے ساتھ موجودہ برکس میکانزم کو ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ برکس ممالک کا پختہ یقین ہے کہ ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے ساتھ بات چیت اور شراکت داری کو مضبوط بنانے سے حقیقی بین الاقوامی تعاون کو فروغ ملے گا اور تمام بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچے گا۔ اس کے علاوہ، اعلامیے میں مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، سائنسی اور تکنیکی اختراعی تعاون، عالمی صحت کے شعبے میں تعاون، توانائی کی تبدیلی، ثقافتی تبادلے، اور خلاء کے پرامن استعمال جیسے معاملات پر برکس ممالک کے متفقہ موقف کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بھارت 2026 میں برکس کی صدارت سنبھالے گا اور 18ویں برکس لیڈرز میٹنگ کی میزبانی کرے گا۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: برکس ممالک تعاون کو گیا ہے
پڑھیں:
الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے این ڈی ایم اے کی زیر سرپرستی اہل فلسطین کے لیے مزید امدادی سامان غزہ روانہ کردیا گیا۔
علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پور ٹ لاہور سے 100 ٹن سامان پر مشتمل مجموعی طور پر22ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پروازروانہ کی گئی، جس میں راشن بیگزبشمول آٹا، چاول،کوکنگ آئل، چنے، تیار کھانا اور ڈبہ بند فروٹ شامل ہیں۔ اب تک 22امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن2127 ٹن ہے۔
سامان روانگی کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر حکومتی نمائندے اوراین ڈی ایم اے کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ غزہ کے بے گناہ مسلمانوں پر مظالم سے ہر حساس دل مضطرب ہے۔ امدادی سامان اہل پاکستان کی طرف سے غزہ کے عوام کے لیے پیغام محبت ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سامان کی فوری روانگی یقینی بنانے پر این ڈی ایم اے اور دیگر فلاحی اداورں کی کوششوں کو سراہا اوران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔