سرکاری ملازمین کے لئے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد میں وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
کمیٹی میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت خزانہ اور وزارت قانون و انصاف کے نمائندے شامل ہوں گے۔
فیصلے کے تحت وفاقی اداروں میں کام کرنے والے ڈیلی ویجرز، کنٹریکٹ، اور کنٹیجنٹ پیڈ ورکرز کے ساتھ ساتھ میڈیکل بورڈ یا ان ویلیڈیشن پالیسی کے تحت آنے والے ملازمین کو بھی ریگولر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ عمل مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا، اور ریگولرائزیشن کو قومی انتظامی ترجیح تصور کیا جائے گا۔ کمیٹی ہر پندرہ دن بعد وزیر اعظم کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی، جبکہ تمام وزارتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اہل ملازمین کی فہرستیں فوری طور پر کمیٹی کو فراہم کی جائیں۔
کمیٹی متعلقہ کیسز کا تفصیلی جائزہ لے گی اور صرف ان ملازمین کی سفارش کرے گی جو مقررہ معیار پر پورا اتریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس عمل کے ذریعے ہزاروں ملازمین کو مستقل روزگار کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)قائمہ کمیٹی دفاع نے آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کردی۔کراچی میں قائمہ کمیٹی دفاع کا ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے تجویز کی کہ کراچی سے بھی برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں۔
کمیٹی نے سکھر ایئر پورٹ پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈیرہ غازی خان اور دیگر ایئر پورٹس پر آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ملک مختلف ایئر پورٹس پر اسکینرز لگانے کے لیے فنڈز کی تجویز دی گئی۔کمیٹی نے گراونڈ طیاروں کی بحالی کے لیے حکام سے پوچھا اور آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن کے حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کی۔