data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شاؤمی، گوگل اور نتھنگ نے طویل عرصے سے مقبولیت کی فہرست میں سرفہرست رہنے والے سام سنگ اسمارٹ فونز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

گزشتہ ہفتے جاری کی گئی ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی تازہ فہرست میں سام سنگ کا کوئی بھی فون ابتدائی تین پوزیشنز حاصل نہیں کر سکا۔

رپورٹ کے مطابق، ہفتے کے سب سے زیادہ مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست کچھ یوں ہے:

شاؤمی پوکو ایف 7 فائیو جی (نئی انٹری) پہلے نمبر پر، گوگل پکسل 10 پرو فائیو جی (نئی انٹری) دوسرے اور نتھنگ فون (3) فائیو جی (نئی انٹری) تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

سام سنگ گلیکسی اے 56 چوتھے، ون پلس نورڈ 5 فائیو جی (نئی انٹری) پانچویں، جبکہ سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ گوگل پکسل 10 پرو ایکس ایل فائیو جی (نئی انٹری) ساتویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوا۔

آٹھویں نمبر پر ایپل آئی فون 16 پرو میکس، نویں پر ٹیکنو پووا 7 پرو فائیو جی (نئی انٹری)، اور دسویں نمبر پر ویوو ایکس 200 ایف ای فائیو جی (نئی انٹری) شامل ہے۔

یہ فہرست ظاہر کرتی ہے کہ اسمارٹ فون مارکیٹ میں نئے اور متنوع برانڈز تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں، اور سام سنگ جیسے بڑے برانڈز کو بھی سخت مسابقت کا سامنا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسمارٹ فونز اسمارٹ فون فائیو جی

پڑھیں:

میر واعظ عمر فاروق ایک بار پھر دنیا کی 500 بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل

اپنی پوری زندگی میں میر واعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ہمیشہ امن، انصاف اور عوامی حقوق کی وکالت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اردن کے دارالحکومت عمان میں قائم رائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز سنٹر نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر دنیا کی 500 بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹرنے رواں سال کیلئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ میر واعظ عمر فاروق،نے جو مقبوضہ کشمیر کے 14ویں میر واعظ ہیں، اپنے والد کی شہادت کے بعد 1990ء میں صرف 17برس کی عمر میں ان کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ بیس سال کی عمر میں انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی بنیاد رکھی اور اس کے چیئرمین بنے۔ اپنی پوری زندگی میں میر واعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ہمیشہ امن، انصاف اور عوامی حقوق کی وکالت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے تمام فریقوں کے درمیان مکالمے اور مفاہمت کے فروغ کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی تسلیم کیا گیا ہے کہ اگست 2019ء سے چار سال سے زائد عرصے تک نظربندی کے باوجود، میرواعظ عمر فاروق کشمیر کی ایک کلیدی آواز ہیں جو مذہبی قیادت کو انسانی حقوق اور علاقائی سفارتکاری سے جوڑتے ہیں۔میر واعظ عمر فاروق کا ایک بار پھر اس عالمی فہرست میں شامل ہونا اس بات کا اعتراف ہے کہ وہ روحانی، سماجی اور سیاسی سطح پر مسلسل اثرورسوخ رکھتے ہیں اور امن و مکالمے کے فروغ کے لیے ان کی ثابت قدمی کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ امسال کے ”شخصیاتِ سال” کے طور پر غزہ کے مرد و خواتین کو ان کی غیر معمولی جرات، استقامت اور مصائب کے باوجود ثابت قدمی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے جس نے دنیا بھر کے لوگوں کو شدید طور پر متاثر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کے ویژن کے مطابق تعلیم ہی ترقی کی ضمانت ہے، نسرین جلیل
  • کراچی کی ہالووین پارٹیوں سے متعلق مشی خان کے تہلکہ خیز انکشافات
  • میر واعظ عمر فاروق ایک بار پھر دنیا کی 500 بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل
  • امریکی نائب صدر اور بزنس ویمن کے درمیان معاشقہ؟ ویڈیو نے تہلکہ مچادیا
  • مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، کونسی نئی ڈیوائسز لانچ کی گئیں؟
  • وہ 5 عام غلطیاں جو بیشتر افراد کسی نئے اینڈرائیڈ فون کو خریدتے ہوئے کرتے ہیں
  • قدرت سے جڑے ہوئے ممالک میں نیپال نمبر ون، پاکستان  فہرست سے خارج
  • اسمارٹ فون کیلئے 2 کلو وزنی کیس متعارف، کمپنی نے وجہ بھی بتادی
  • قدرت سے ربط رکھنے والے سرفہرست ممالک کون کون سے ہیں؟ فہرست جاری
  • دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی