بھارت سے شکست پر بین اسٹوکس کی انوکھی منطق، انگلش شائقین برہم
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست پرایجبیسٹن کی پچ کو برِ صغیر کی پچ کہنے پر انگلش ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کو اپنے ہی لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنا دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 336 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ایجبیسٹن میں تاریخی شکست کے بعد انگلش کپتان بین اسٹوکس کے شکست کی انوکھی وجہ بتانے پر انگلش شائقینِ کرکٹ نے ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ میچ میں وقت گزرنے کے ساتھ ان کی ٹیم کے لیے رنز اسکور کرنا مشکل ہورہا تھا کیونکہ پچ بالکل بھارت جیسی ہوگئی تھی جس سے مخالف ٹیم کو بھرپور سپورٹ ملی۔
بین اسٹوکس نے کہا کہ جیسے جیسے میچ آگے بڑھتا گیا ویسے ویسے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا گیا جبکہ بھارت کو بھرپور فائدہ ہوا کیونکہ انھیں اپنے گھر جیسی پچ ملی جس میں وہ بہترین کھیل پیش کرتے ہیں۔
تاہم، ا نگلش شائقین کو اپنے کپتان کا یہ ردعمل پسند نہ آیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر بین اسٹوکس کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا۔
جیمز نامی ایک صارف نے لکھا بین اسٹوکس کو مان لینا چاہیے کہ انگلینڈ نئی گیند سے بھارت کا مقابلہ نہیں کرسکا۔ ہمیں اپنی کمزوریوں اور بھارت کی بہترین بولنگ کا اعتراف کرنا چاہیے۔ ساتھ ہی بین اسٹوکس کو یاد دہانی کرائی کہ اسی پچ پر بھارتی باؤلرز نے بھی وکٹیں لیں۔
ایک صارف اسکاٹ نے بین اسٹوکس کے بیان کو ہار کا صرف ایک بہانہ قرار دیا اور واضح کیا کہ ان دنوں برمنگھم کی پچ واقعی برصغیر جیسی ہوجاتی ہے لیکن یہ صرف بہانے بازی ہے۔
ایک اور صارف نے انگلینڈ کے کپتان کو ہارا ہوا کھلاڑی قرار دیا۔ انہوں نے بین اسٹوکس کو آئینہ دکھاتے ہوئے لکھا کہ جب بین اسٹوکس انڈیا میں ہار جاتے ہیں تو وہ وہاں کی پچز کو اس کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں اور جب اپنے ہی ملک میں ہار کا مزہ چکھنا پڑتا ہے تو اپنے ملک کی پچز کو بھارت جیسی قرار دے کر شکست کا ملبہ ڈال دیتےہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بین اسٹوکس کو
پڑھیں:
دہلی میں انوکھی سرجری: نوجوان کا انگوٹھا پاؤں کی انگلی سے دوبارہ بنادیا گیا
دہلی میں نایاب سرجری کے بعد نوجوان کا انگوٹھا اس کے پاؤں کی انگلی سے دوبارہ بنایا گیا۔
قسمت کے ایک دردناک موڑ نے دہلی کے 20 سالہ نوجوان کا انگوٹھا چھین لیا، مگر حیرت انگیز طور پر اس کے اپنے پاؤں نے ہی اس کی مدد کردی۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک نایاب آپریشن کے دوران نوجوان کے کٹے ہوئے پاؤں کی ایک انگلی استعمال کر کے اس کا انگوٹھا دوبارہ بنا دیا۔
اسپتال کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نوجوان ایک حادثے میں شدید زخمی ہوا تھا، اس کی موٹر سائیکل کو ایک ٹریکٹر نے ٹکر مار دی تھی، حادثے کے نتیجے میں اس کی بائیں ٹانگ گھٹنے کے نیچے سے اور بائیں ہاتھ کا انگوٹھا مکمل طور پر کٹ گیا تھا۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ زخمی ٹانگ اور انگوٹھے دونوں کو دوبارہ جوڑنے کی کوشش کی گئی، مگر دونوں حصے بری طرح کچلے جانے کی وجہ سے ناقابلِ استعمال تھے تاہم، کٹی ہوئی ٹانگ کی دوسری انگلی محفوظ تھی، جسے ماہرین نے کامیابی سے استعمال کرتے ہوئے نوجوان کا انگوٹھا دوبارہ تشکیل دیا۔
اس کامیاب سرجری کو میڈیکل ماہرین نے انسانی جسم کی بحالی میں ایک شاندار مثال قرار دیا ہے۔