مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں نئی انٹریز نے تہلکہ مچا دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شاؤمی، گوگل اور نتھنگ نے طویل عرصے سے مقبولیت کی فہرست میں سرفہرست رہنے والے سام سنگ اسمارٹ فونز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
گزشتہ ہفتے جاری کی گئی ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی تازہ فہرست میں سام سنگ کا کوئی بھی فون ابتدائی تین پوزیشنز حاصل نہیں کر سکا۔
رپورٹ کے مطابق، ہفتے کے سب سے زیادہ مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست کچھ یوں ہے:
شاؤمی پوکو ایف 7 فائیو جی (نئی انٹری) پہلے نمبر پر، گوگل پکسل 10 پرو فائیو جی (نئی انٹری) دوسرے اور نتھنگ فون (3) فائیو جی (نئی انٹری) تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔
سام سنگ گلیکسی اے 56 چوتھے، ون پلس نورڈ 5 فائیو جی (نئی انٹری) پانچویں، جبکہ سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ گوگل پکسل 10 پرو ایکس ایل فائیو جی (نئی انٹری) ساتویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوا۔
آٹھویں نمبر پر ایپل آئی فون 16 پرو میکس، نویں پر ٹیکنو پووا 7 پرو فائیو جی (نئی انٹری)، اور دسویں نمبر پر ویوو ایکس 200 ایف ای فائیو جی (نئی انٹری) شامل ہے۔
یہ فہرست ظاہر کرتی ہے کہ اسمارٹ فون مارکیٹ میں نئے اور متنوع برانڈز تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں، اور سام سنگ جیسے بڑے برانڈز کو بھی سخت مسابقت کا سامنا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسمارٹ فونز اسمارٹ فون فائیو جی
پڑھیں:
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
ایک بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا، پاکستان امتِ مسلمہ کا مضبوط قلعہ ہے اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی تعاون کا یہ نیا باب خطے میں استحکام اور ترقی کے نئے دور کی بنیاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم اور سعودی قیادت کی بصیرت اور دوراندیش فیصلوں پر فخر کرتی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف دفاعی نہیں بلکہ ایمان، اخوت اور امن کی بنیاد پر قائم ہیں، اور یہ رشتہ ناقابلِ شکست ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان امتِ مسلمہ کا مضبوط قلعہ ہے اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔