سندھ فوڈ اتھارٹی ضلع کیماڑی کا چھاپا، دودھ کے نمونے حاصل
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ فوڈ اتھارٹی ضلع کیماڑی کی چھاپا مار کارروائی، دودھ کے نمونے حاصل، صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر جرمانہ بھی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی خوراک عبدالجبار خان اور ڈی جی آصف جان صدیقی کی ہدایت پر سندھ فوڈ اتھارٹی ضلع کیماڑی کے ڈپٹی ڈائریکٹر بشیر خان کی نگرانی میں ٹیم نے پاک کالونی، بلدیہ کالونی، میٹروول اور سائٹ ایریا میں دودھ کی دکانوں کا اچانک معائنہ کیا، ٹیم نے دکانوں سے دودھ کے نمونے حاصل کئے، جنہیں کراچی یونیورسٹی کی لیب بھجوایا گیا جب کہ صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر دودھ فروشوں پر جرمانہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر بشیر خان نے کہا کہ لیب رپورٹ کے بعد غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء بنانے اور فروخت کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور کے 6 سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) لاہور کے 6سرکاری سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس منصوبے پر مجموعی طور پر 60کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔(جاری ہے)
حکام کے مطابق گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول گھوڑے شاہ، گورنمنٹ اے پی ایس ماڈل گرلز سکول ماڈل ٹائون، گورنمنٹ پائلٹ بوائز سکول وحدت کالونی، گورنمنٹ کنیئرڈ سکول ایمپریس روڈ، گورنمنٹ شمیم اسلام گرلز سکول بستی سیدن شاہ اور گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ کو اس منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔
ہر سکول کے لیے 10،10کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جو سکول مینجمنٹ کونسل کے تعاون سے استعمال کیا جائے گا۔ سکول آف ایمی نینس کے تحت ان تعلیمی اداروں میں گوگل کلاس رومز، سٹیم ایجوکیشن اور جدید سائنس لیبارٹریز قائم کی جائیں گی تاکہ طلبا کو معیاری اور جدید تعلیم فراہم کی جا سکے۔حکام کے مطابق گورنمنٹ پائلٹ سکول وحدت کالونی کو سکول آف ایمی نینس میں تبدیل کرنے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔