لاڑکانہ، تالاب میں گرنے والی 4 بچیوں کی لاشیں مل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاڑکانہ(نمائندہ جسارت)لاڑکانہ میں ایک تالاب سے 4 بچیوں کی لاشیں مل گئیں۔ پولیس کے مطابق لاڑکانہ میں باڈہ کے قریب گوٹھ صاحب خان ملانو میں تالاب سے4 بچیوں کی لاشیں مل گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام چاروں لڑکیاں کھیلتے ہوئے گاو¿ں کے باہر تالاب میں گرگئی تھیں۔پولیس کے مطابق بچیوں کی عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان ہیں اور چاروں آپس میں کزن ہیں جب کہ چاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بچیوں کی
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔