چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزرات قانون و انصاف نے ملک کی چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے ۔
ملک کی چاروں ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹسز کی تعیناتی کا عمل مکمل کر لیا گیا، صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشنز جاری کیے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس عتیق شاہ پشاور ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس ہوں گے، جسٹس روزی خان کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا ہے، جسٹس محمد جنید غفار کا بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نوٹی جاری ہوا ہے۔
اسی طرح جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کا بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔خیال رہے کہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے چاروں ججز کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی نامزدگی کی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان سے ملاقات کیلئے پی ٹی آئی نے 6وکلا کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی عمران خان سے ملاقات کیلئے پی ٹی آئی نے 6وکلا کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی ملکی ٹیکس آمدن میں اضافے کیلئے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، وزیراعظم قطری شہزادی شیخہ اسما آل ثانی نے پاکستان کی 8126 میٹر بلند پہاڑی نانگا پربت سر کر لی پراپرٹی ٹراسفر فیس میں اضافے کے معاملے پرسی ڈی اے اور اسلام آباد چیمبر کی مشترکہ کمیٹی قائم ،ٹی او آرز سب نیوز پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، سیکٹرز ڈویلپمنٹ کے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کا صدر مال روڈ جی پی او چوک راولپنڈی کا خصوصی دورہ، بیوٹیفیکیشن کے حوالے سے...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نوٹیفکیشن جاری سب نیوز
پڑھیں:
گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی؛ سپریم کورٹ کے فریقین کو نوٹسز جاری
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس امین الدین نے کامران ٹیسوری کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں پارٹی کو بٹھا کر آپ خود ہی فیصلہ کر لیں۔ جسٹس عقیل عباسی نے استفسار کیا کہ اس میں قانونی چارہ جوئی کا مرحلہ کون سا ہے۔
وکیل عابد زبیری نے دلائل میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ایک ہی سماعت پر فیصلہ کر دیا، سندھ ہائی کورٹ میں جو تاریخ دی گئی ہم پیش ہوئے لیکن بغیر نوٹس کے فیصلہ کر دیا گیا۔
اسپیکر کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ اسپیکر نے مجھے کل سے رابطہ کیا ہے، تیاری کے لیے وقت دیا جائے۔
عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔