امریکی A-10 تھنڈر بولٹ طیارے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کی فضائی نگرانی پر مامور
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی: امریکی سینٹرل کمانڈ نے A-10 تھنڈر بولٹ جنگی طیاروں کو مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا میں فضائی نگرانی کے لیے تعینات کر دیا ہے۔
امریکی سینٹ کام خطے کے 21 ممالک میں سیکیورٹی اور فوجی کارروائیوں کی نگرانی کا ذمہ دار ہے، جن میں مصر، ایران، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، افغانستان اور پاکستان جیسے اہم ممالک شامل ہیں۔
یہ کمانڈ اسٹریٹجک اہمیت کے حامل علاقوں جیسے اسٹریٹ آف ہرمز، بحیرہ احمر اور سوئز کینال کی فضائی نگرانی بھی انجام دیتی ہے۔
A-10 تھنڈر بولٹ طیارے سینٹ کام کے اہم دفاعی مشنز کا حصہ تصور کیے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا مرکزی ہیڈکوارٹر فلوریڈا، امریکہ میں واقع ہے جبکہ اس کا فارورڈ آپریشنل بیس قطر میں قائم ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
غزہ: اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد رہائشی عمارت سے دھواں اٹھ رہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-08-33