ملک بھر میں مون سون سپیل، لاہور سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)ملک بھر میں مون سون کا ہیوی سپیل جاری ہے، لاہور، ملتان، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ بہاولپور اور لیہ میں بادل برس پڑے۔لاہور کے علاقے گلبرگ، کلمہ چوک اور مغل پورہ کے علاقوں میں بارش ہوئی، گڑھی شاھو، لکشمی چوک میں بھی گرج برس ہوئی، فیروز پور روڈ، جوہر ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقوں میں بادل جم کر برسے، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش ہوئی، گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، ہنگو میں بادل جم کر برسے، ہری پور میں طوفانی بارش کے باعث مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، متعدد سڑکیں آمدورفت کیلئے بند کردی گئیں، کراچی میں بادلوں کے ڈیرے رہے، رم جھم سے موسم خوشگوار ہوگیا۔(جاری ہے)
قلات میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی، نشیبی علاقے ڈوب گئے، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہوگیا، این ڈی ایم اے نے 10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا۔
کوہ سلیمان سے نکلنے والی 7 برساتی ندیوں میں طغیانی، شکر گڑھ کے نالہ بئیں میں درمیانے درجے کا سیلاب آگیا، علاقے میں پھنسے چرواہوں اور مویشیوں کو نکال لیا گیا۔پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جان سے گئے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
محمکہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی نوید سنا دی
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ نے مسافروں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسمی حالات کے مطابق، خصوصاً پہاڑی علاقوں میں، اپنے سفر کا مناسب بندوبست کریں کیونکہ آندھی، جھکڑ اور ژالہ باری کے باعث کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے۔ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب کے کئی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان
دوسری جانب، ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے کئی اضلاع میں اسموگ برقرار ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہا۔ مٹھی میں سب سے زیادہ 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لیہہ منفی 3، اسکردو منفی 2، جبکہ بابوسر اور زیارت میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے
بالائی خیبرپختونخوا کے اضلاع بشمول چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالم جبہ، کالام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بٹگرام، پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، کرم اور وزیرستان میں بھی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے شمالی اضلاع راولپنڈی، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور گردونواح میں بھی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آندھی اور گرج چمک بارش برفباری محکمہ موسمیات موسم