اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جولائی ۔2025 )الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے انتخاب سے متعلق کیس میں دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق عمر ایوب کے انتخاب کے کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی، درخواست گزار بابر نواز کے وکیل نے کہا کہ الیکشن نہیں دوبارہ گنتی کی استدعا کی ہے.

(جاری ہے)

عمر ایوب کے وکیل نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے امیدوار نے عمر ایوب کو جیت پر مبارک باد دی تھی درخواست گزار بابر نواز کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بہت سارے پولنگ اسٹیشنز پر جعلی ووٹ ڈالے گئے تھے، رزلٹ کی کنسالیڈیشن نہیں ہوئی اس پر الیکشن کمیشن کے رکن بابر بھروانہ نے کہا کہ کسی کیس کی مثال دے سکتے ہیں؟ٹائم بار ہوگیا ہو الیکشن ٹریبونل میں بھی معاملہ نہ گیا ہو، الیکشن کمیشن نے انتخاب کالعدم قرار دیا ہو، کوئی مثال ہے؟ دوبارہ گنتی کی درخواست میرے سے کسی نے نہیں کی.

انہوں نے کہا کہ آپ کے یہ دلائل تو ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے سامنے بنتے تھے، وہاں آپ نہیں گئے درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہمیں رزلٹ کنسالیڈیشن کے حوالے سے کوئی نوٹس نہیں ملا، آر او نے قانون کی پاسداری نہیں کی، ساڑھے 11 ہزار ووٹ مسترد ہوئے ہیں، میں دوبارہ انتخاب نہیں مانگ رہا، دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر رہا ہوں، این اے 118 میں پولنگ اسٹیشنز 604 ہیں، 1906 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے تھے، مجموعی طور پر 7 لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ ہوئے تھے.

وکیل نے کہا کہ 540 منٹ میں 3 لاکھ 62 ہزار ووٹ کاسٹ ہوئے، 2 منٹ 15 سیکنڈ میں ایک ووٹ کاسٹ ہوا ہے، جو نا ممکن ہے عمر ایوب کے وکیل نے کہا کہ بابر نواز نے انتخابات کے بعد سوشل میڈیا پر بیان میں شکست کو تسلیم کیا، لیگی امیدوار نے کامیابی پر عمر ایوب کو مبارک باد دی، درخواست گزار کسی قسم کی دھاندلی ثابت نہیں کر سکا اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار عمر ایوب کے

پڑھیں:

ٹرک کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت‘ 8سال بعد درخواست کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کچرا اٹھانے والے ٹرک کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کا کیس،عدالت نے 8سال بعد درخواست کا فیصلہ سنادیا۔سینئر سول جج جنوبی عباس مہدی نے فیصلہ سناتے ہوئے ٹرک مالکان اور ڈرائیور کو چار کروڑ 27 لاکھ سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ،ہرجانہ مقتولین کے لواحقین کو ادا کیا جائے گا عدالت کاکہنا تھا کہ ہرجانے کی رقم 1 ماہ کے اندر ادا کی جائے، حادثہ نارتھ کراچی میں نومبر 2017 کو پیش آیا تھا درخواست گزار کا موقف تھا کہ مقتول عمر اور اْسکا دوست غیاث موٹر سائیکل پر جا رہے تھے، ٹرک نے پیچھے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں عمر جاں بحق جبکہ غیاث زخمی ہوا، لواحقین کی جانب سے ٹرک مالکان، کلفٹن کنوٹنمنٹ، نجی بینک، ڈرائیور سمیت چھ فریقین کو نامزد کیا تھا،عدالت نے ٹرک مالکان اور ڈرائیور کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے باقیوں کو بری الزمہ قرار دیا ملزمان کا موقف تھا کہ مدعا علیہان کے خلاف درج کرمنل مقدمے میں سیشن کورٹ اْنہیں بری کرچکی ہے، ایسا کوئی حادثہ ٹرک سے نہیں ہوا ،عدالت کاکہنا تھا کہ کرمنل مقدمہ کا فیصلہ سول سوٹ پر اثر انداز نہیں ہوسکتا،مدعا علیہان نے تحریری طور پر حادثے کا انکار نہیں کیا، مدعا علیہان نے اچانک شواہد قلمبند کرتے وقت موقف بدل دیا، مدعا علیہان کی جانب سے درخواست گزار کے ہرجانے پر بھی کوئی اعتراض نہیں کیا گیا، رپورٹ سے ثابت ہوا کہ ٹرک کا فرنٹ حصہ ڈیمج تھا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے منصوبے شروع ہو جاتے‘ مکمل ہونے کا نام نہیں لیتے: حافظ نعیم
  • صائم ایوب کی ٹی ٹوئنٹی میں بدترین کارکردگی، نیا ریکارڈ بنا لیا
  • بلوچستان حکومت کی الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی درخواست
  • بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کردی: الیکشن کمیشن ذرائع
  • ٹرک کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت‘ 8سال بعد درخواست کا فیصلہ
  • ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات
  • تحریک انصاف کا کے ایم سی میں موجود منحرف ارکان سے متعلق الیکشن کمیشن کو خط
  • ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے  لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات
  • شیخ رشید کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور
  • اورنج لائن منصوبے کے محفوظ آپریشنز کے 5 سال مکمل