پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے استعفے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں ندیم افضل چن نے واضح کیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے استعفی کی خبریں بے بنیاد ہیں، ایسی افواہیں جمہوری اداروں کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، وہ ہمیشہ جمہوریت کیلیے ثابت قدم رہے ہیں۔مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ عوام ان کے استعفے سے متعلق غلط خبروں سے ہوشیار رہیں، پیپلز پارٹی قوم کی بہتری اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے انتھک محنت کرتی رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری نے آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اصولوں پر قائم رہے، پاکستان کی خاطر انہوں نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: آصف علی زرداری

پڑھیں:

صدر زرداری کے استعفے کی افواہیں من گھڑت و جھوٹ ہیں: شازیہ مری

شازیہ مری—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ صدر زرداری کے استعفے کی افواہیں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے صدر آصف علی زرداری کے استعفے کی افواہوں پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور صدر آصف علی زرداری نے ثابت کیا ہے کہ ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے، تاریخ گواہ ہے صدر آصف زرداری نے آمریت اور قید کا سامنا کیا لیکن پیچھے نہیں ہٹے۔

آئینی ترامیم پر پیپلز پارٹی کا مؤقف واضح ہے: شازیہ مری

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ آئینی وفاقی عدالت کا قیام ضروری ہے، آئینی ترامیم پر پیپلز پارٹی کا مؤقف واضح ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے اتحادیوں سے اچھے تعلقات ہیں اور 4 صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہے، اس لیے ایسے کسی سوال کا کوئی جواز نہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ صدر زرداری وہ واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے صدارتی اختیارات پارلیمان کو دیے، صدر زرداری کی سیاسی بصیرت کی بدولت چاروں اکائیوں کو صوبائی خود مختاری ملی۔

انہوں نے کہا کہ جب ملک مشکلات میں آیا تو صدر زرداری ہی تھے جنہوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، حقوقِ بلوچستان ہوں یا سوات میں امن و امان کا قیام صدر زرداری کی بدولت ہی ممکن ہوا۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا یہ بھی کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری ملک کے پہلے سویلین صدر ہوں گے جو اپنی دو صدارتی مدتیں مکمل کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • زرداری کبھی میدان نہیں چھوڑتے، صدر مملکت کے استعفے کی افواہوں پر شازیہ مری کا ردعمل
  • صدر زرداری کے استعفے کی خبریں گُمراہ کن ہیں: شیری رحمان
  • صدرآصف علی زرداری کے استعفیٰ کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں.شیریں رحمان
  • زرداری کبھی میدان نہیں چھوڑتے‘، صدر مملکت کے استعفے کی خبروں پر پیپلز پارٹی کا ردعمل
  • صدر زرداری آئین و پارلیمان محفوظ رہنے کی ضمانت‘، استعفے کی خبریں بے بنیاد،شیری رحمان
  • زرداری کبھی میدان نہیں چھوڑتے‘، صدر مملکت کے استعفے کی افواہوں پر پیپلزپارٹی کا ردعمل
  • صدر زرداری کے استعفیٰ سے متعلق افواہیں بے بنیاد اور جمہوری نظام کے خلاف سازش ہیں، شیری رحمان
  • صدر زرداری کے استعفے کی افواہیں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں،شازیہ مری
  • صدر زرداری کے استعفے کی افواہیں من گھڑت و جھوٹ ہیں: شازیہ مری