فلپائن ایئر فورس میں تاریخ رقم کرنے والی پہلی مسلم خاتون پائلٹ سے ملیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فلپائن کے جنوبی مسلم اکثریتی علاقے سولو سے تعلق رکھنے والی روزماواتی ریمو دیگر مسلم خواتین کے لیے مشعل راہ بن گئی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کرنل روزماواتی ریمو فلپائن کی پہلی مسلم خاتون پائلٹ ہیں، جنہوں نے 2,000 گھنٹوں سے زائد فضا میں گزارے۔ اس دوران انہوں نے متعدد سرچ اینڈ ریسکیو، امدادی، بحالی اور اسکائی ڈائیونگ مشنز میں حصہ لے کر ایک نئی تاریخ رقم کی۔
روایتی خاندان سے تعلق رکھنے والی روزماواتی نے کچھ مختلف کرنے کی ٹھانی اور 1998 میں فلپائن ایئر فورس میں شمولیت اختیار کر کے پہلی مسلم خاتون پائلٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور خدمات کے اعتراف میں فلپائنی حکومت نے حال ہی میں انہیں ایک نمایاں فوجی اعزاز سے بھی نوازا۔
عرب نیوز سے گفتگو میں روزماواتی نے بتایا کہ ان کے والد اسکول کے ہیڈ ماسٹر تھے اور چاہتے تھے کہ وہ بھی تدریس کے شعبے کو اپنائیں۔ جب انہوں نے فوج میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی تو والد اور اہل خانہ حیران رہ گئے، مگر بعد میں والد نے نہ صرف ان کے فیصلے کی حمایت کی بلکہ ہر قدم پر ان کا ساتھ بھی دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہم تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں: ظہران ممدانی، میئر منتخب ہوئے تو فنڈز نہیں دوں گا: ٹرمپ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میئر نیویارک کے امیدوار ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ امریکا کا امیر ترین شخص اور صدر ٹرمپ میرے سامنے آئے ہیں ، ہم تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیدوار میئر نیویارک ظہران ممدانی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نیویارک کی ورکنگ کلاس کو ریلیف دلوائیں گے، وہ اپنے شہر میں خوف محسوس کرتے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ کا ردعمل میں کہنا ہے کہ ظہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہوئے تو فنڈز نہیں دوں گا، اگر نیویارک کو کوئی کیمونسٹ چلائے گا تو وہاں فنڈ بھیجنا صرف پیسوں کا ضیاع ہوگا۔
واضح رہے کہ نیویارک میئر کا انتخاب آج ہورہا ہے، ابتدائی پولز میں ظہران ممدانی 50 فیصد حمایت کیساتھ پہلے نمبر پر ہیں، نیویارک سٹی میں ابتدائی ووٹنگ کا آخری دن ریکارڈ ساز ثابت ہوا تھا، 7 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد نے ووٹ ڈالے تھے، ووٹرز کی تعداد 2021 کے میئر انتخاب سے چار گنا زیادہ ہے۔
کامیابی کی صورت میں ظہران ممدانی نیویارک کے سب سے کم عمر، پہلے مسلم اور تارک وطن میئر ہوں گے۔