فلپائن کے جنوبی مسلم اکثریتی علاقے سولو میں پیدا ہونے والی روزماواتی ریمو دیگر مسلم خواتین کے لیے ایک مثال بن گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کی پہلی مسلم خاتون پائلٹ کرنل روزماواتی ریمو نے 2,000 گھنٹوں سے زیادہ وقت فضا میں گزارا۔

جس کے دوران متعدد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن، امدادی، بحالی اور اسکائی ڈائیونگ مشنز میں حصہ لیا اور بحثیت پہلی مسلم خاتون پائلٹ نئی تاریخ رقم کی۔

ایک روایتی خاندان سے تعلق ہونے کے باوجود روزماواتی ریمو نے کچھ نیا کرنے کی ٹھانی تھی۔

روزماواتی ریمو نے 1998 میں فلپائن ایئر فورس کے کاک پٹ میں بیٹھ کر فلپائن کی تاریخ کی پہلی مسلم خاتون پائلٹ بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

کرنل روزماواتی ریمو کو ان کی پیشہ روانہ مہارت اور اعلیٰ خدمات پر حکومت نے حال ہی میں ایک بڑے فوجی اعزاز سے بھی نوازا۔ 

اس موقع پر عرب نیوز سے گفتگو میں انھوں نے بتایا کہ میرے والد اسکول کے ہیڈماسٹر تھے اور وہ چاہتے تھے کہ بیٹی بھی ان کے نقش قدم پر چلے۔

خاتون پائلٹ نے مزید کہا کہ جب میں نے والد سے فوج میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تو میرے والد اور اہل خانہ حیران رہ گئے۔

کرنل روزماواتی ریمو کے بقول ان کے والد نے زندگی کے اس اہم ترین فیصلے پر میرا بہت ساتھ اور ہر مشکل موڑ پر میرے ساتھ کھڑے رہے۔

جس کے بعد ریمو نے 1992 میں فلپائن کی مسلح افواج کی ویمنز آکزیلری کور میں شمولیت اختیار کی اور اگلے سال آفیسر کینڈیڈیٹ اسکول میں داخلہ لیا۔

کرنل روزماواتی ریمو نے 1994 میں گریجویشن کیا اور 1998 میں پائلٹ کی تربیت لینا شروع کی اور جلد ہی ہیلی کاپٹر ریسکیو مشنز میں مہارت حاصل کرلی۔

انھوں نے 505ویں سرچ اینڈ ریسکیو گروپ کے ساتھ کام کرتے ہوئے Bell 205، Huey اور Black Hawk جیسے ہیلی کاپٹروں پر قدرتی آفات، فوجی ٹرانسپورٹ اور امدادی مشن سر انجام دیے۔

انھوں نے 1999 سے 2014 تک اسکائی ڈائیونگ کے مظاہروں میں بھی حصہ لیا۔ جس پر انھیں سرکاری اعزاز سے نوازا گیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ جیت لیا، جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کو کتنی انعامی رقم ملی؟

بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم نے 2025 کا آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ ہرمن پریت کور کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے ممبئی میں کھیلے گئے فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ یہ بھارت کی خواتین ٹیم کی پہلی ورلڈ کپ جیت ہے، جس کے بعد ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

A special moment! ????

ICC Chairman Mr. Jay Shah presents the ICC Women’s Cricket World Cup 2025 Trophy to our winning captain Harmanpreet Kaur ????????@JayShah | @ImHarmanpreet

#TeamIndia | #WomenInBlue | #CWC25 | #INDvSA | #Champions pic.twitter.com/wETVXoMNnA

— BCCI (@BCCI) November 2, 2025

آئی سی سی کے مطابق، ٹورنامنٹ جیتنے پر بھارتی ٹیم کو 4.48 ملین امریکی ڈالر کا انعام دیا گیا، جو قریباً 39 کروڑ 55 لاکھ بھارتی روپے یا 1 ارب 25 کروڑ پاکستانی روپے بنتا ہے۔

رنر اپ ٹیم جنوبی افریقہ کو 2.24 ملین ڈالر (قریباً 19 کروڑ 77 لاکھ بھارتی روپے یا 62 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے) بطور انعام دیے گئے۔

ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچنے والی دیگر ٹیمیں تھیں، جنہیں 1.12 ملین ڈالر (قریباً 9 کروڑ 89 لاکھ بھارتی روپے یا 31 کروڑ پاکستانی روپے) فی ٹیم انعام میں دیے گئے۔

????️ Raw Reactions

Pure Emotions ❤️

The moment when #WomenInBlue created history by winning the #CWC25 Final ????#TeamIndia pic.twitter.com/5jV4xaeilD

— BCCI Women (@BCCIWomen) November 3, 2025

اس کے علاوہ گروپ مرحلے میں ہر کامیابی پر ٹیموں کو 34 ہزار 314 ڈالر (قریباً 30 لاکھ بھارتی روپے یا 96 لاکھ پاکستانی روپے) ملے۔

آئی سی سی نے بتایا کہ ویمنز ورلڈ کپ 2025 کی کل انعامی رقم 13.88 ملین امریکی ڈالر رکھی گئی تھی، جو قریباً 122 کروڑ بھارتی روپے یا 3 ارب 90 کروڑ پاکستانی روپے بنتی ہے۔ یہ اب تک کے تمام ویمنز ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے زیادہ انعامی رقم ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ اس مرتبہ رنر اپ ٹیم کے لیے انعامی رقم میں 273 فیصد اضافہ کیا گیا، جو خواتین کرکٹ کے فروغ کی جانب ایک تاریخی قدم سمجھا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارت کی یہ جیت نہ صرف کھیل کے میدان میں اہم سنگِ میل ہے بلکہ خواتین کرکٹ کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت کی بھی عکاس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیو یارک میں میئر کا الیکشن آج، مسلم امیدوار ظہران ممدانی سمیت 3 امیدواروں میں کا مقابلہ
  • پی آئی اے ایئرکرافٹ انجینئرزکا احتجاج، قومی ایئر لائن کا بین الاقوامی آپریشن شدید متاثر
  • فرانس نے الیکٹرک گاڑیاں چارج کرنے والی دنیا کی پہلی موٹروے متعارف کروا دی
  • کراچی، ندی میں ڈوبنے والی خاتون ڈاکٹر کا ڈیڑھ ماہ بعد بھی سراغ نہ لگایا جاسکا
  • بنگلہ دیش ایئر فورس کا چین کے اشتراک سے ڈرون پلانٹ قائم کرنے کا اعلان
  • بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ جیت لیا، جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کو کتنی انعامی رقم ملی؟
  • پنوعاقل: خودکشی کرنے والی خاتون کو نیوی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے بچالیا
  • بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت
  • ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور بھارت پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے بےتاب
  • اجرک ڈیزائن والی نئی نمبر پلیٹ لگوانے کی تاریخ میں توسیع